Categories
Breaking news

شہباز شریف کی چوہدری برادران سے ملاقات فائنل ہوگئی

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی چوہدری برادران سے ملاقات فائنل ہوگئی۔

شہباز شریف کل چوہدری برادران کے گھر پہنچیں گے اور چوہدری شجاعت حسین سے ان کی خیریت دریافت کریں گے۔

شہباز شریف کی چوہدری برادران سے 14 سال بعد ان کی رہائشگاہ پر ملاقات ہوگی۔

شہباز شریف نے بجلی کی قیمت میں اضافہ مسترد کردیا

شہبازشریف نے کہا کہ غریب دشمن حکومت ہر روز مہنگائی کا حکم جاری کرتی ہے، اب عوام کی طرف سےان پر عدم اعتماد کا حکم جاری کرنے کا وقت آگیا ہے۔

شہباز شریف اور چوہدری برادران کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف حکومت کے خلاف عدم اعتماد پر چوہدری برادران کا تعاون مانگیں گے۔

دوسری جانب اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے۔

اس موقع پر فضل الرحمان نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *