Categories
Breaking news

شہباز شریف کی آصف زرداری پر تنقید

شہباز شریف کی آصف زرداری پر تنقید

مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کا نواز شریف کے بارے میں بیان افسوسناک ہے۔

شہباز شریف نے آصف زرداری کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ میاں صاحب کی پاکستان کیساتھ غیرمتزلزل وابستگی ہمیشہ ناقابل تردید رہی۔

‏انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کن حالات میں بیرون ملک جانا پڑا آپ جانتے ہیں۔

میرے دماغ میں ایسی سوچ ہے جس سے ملک کو کامیاب بناسکتے ہیں، آصف زرداری

سابق صدر نے کہا کہ ہم نے آر او الیکشن بھی دیکھےہیں، جو پاکستان میں مرنا نہیں چاہتا اس کا اس دھرتی میں کیا ہے؟۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہمیں ایسے ریمارکس سے گریز کرنا چاہیے، سب کو مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔

لاہور کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی نمایاں کارکردگی پر آصف زرداری نے کارکنوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی تھی جس میں آصف زرداری نے کہا تھا کہ میاں صاحب نے اقتدار میں آنے کے بعد حلقے چھوٹے کیے، ورنہ جب یہ بڑا حلقہ تھا یہاں سے بی بی بھی جیتی تھیں، ہم پھر اقتدار میں آکر حلقے بڑے کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *