Categories
Breaking news

شہباز شریف کیلئے خانہ کعبہ کا دروازہ بھی کھول دیا گیا

تصویر بشکریہ مسلم لیگ ن، ٹوئٹر اکاؤنٹ
تصویر بشکریہ مسلم لیگ ن، ٹوئٹر اکاؤنٹ

وزیر اعظم شہباز شریف عمرے کی ادائیگی کے لیے حرم شریف میں موجود ہیں، شہباز شریف کے لیے خانہ کعبہ کے اندر کی زیارت کے لیے خصوصی طور پر دروازہ کھولا گیا۔

روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کا دروازہ کھولنے کے بعد اب میاں محمد شہباز شریف کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے زیارتِ خاص کے بعد حجرِ اسود کو بوسہ دیا اور طوافِ کعبہ کیا۔

وزیر اعظم کی خانہ کعبہ کے اندر کی زیارت کر کے باہر آتے ہوئے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاکستانی وفد بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شہبازشریف نے مدینہ منورہ اور جدہ میں دو دن گزارے جہاں انہوں نے دو مرتبہ روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم پر حاضری دی۔

وزیراعظم کیلئے روضہ رسول ﷺ کا دروازہ کھولا گیا

گزشتہ شب سعودی حکومت نےشہبازشریف کے لیے روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کا دروازہ کھولا گیا۔

وزیر اعظم نے ریاض الجنتہ میں نوافل ادا کیے، جمۃ الوداع کی نماز مسجد نبوی میں ادا کی۔

شہباز شریف نے ملکی سلامتی، ترقی اور سماجی خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی، طواف کے دوران خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پروٹوکول کی نگرانی میں خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کیے۔

وزیراعظم نے پاکستان، عالم اسلام کی سلامتی، ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.