Categories
Breaking news

شہباز شریف کیخلاف نیب کے گواہ کا بیان ریکارڈ

Advertisement
یہ الٹے ہوکر بھی مجھ پر کرپشن ثابت نہیں کر سکتے: شہباز شریف

لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف نیب کے گواہ نے بیان ر یکارڈ کرا دیا۔

Advertisement

نیب کے گواہ ایف بی آر کے ملازم بلال ضمیر نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ نیب کے تفتیشی افسر نے مجھ سے ریکارڈ مانگا تھا۔

Table of Contents

x
Advertisement

نیب کے گواہ بلال ضمیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے حمزہ شہباز، سلمان شہباز شریف اور رابعہ عمران کا ریکارڈ دیا،اس ریفرنس میں دیا گیا تمام ریکارڈ تصدیق شدہ ہے۔

اس سے قبل جیل حکام نے مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو لاہور کی احتساب عدالت پہنچا دیا۔

شہباز شریف کی پیشی، پولیس اور نون لیگیوں میں تکرار

احتساب عدالت لاہور کے احاطے میں شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر پولیس اہلکاروں اور نون لیگی عہدے داروں کے درمیان تکرار ہوئی ہے۔

اس موقع پر مسلم لیگ نون کے کارکن بڑی تعداد میں احتساب عدالت کے باہر موجود تھے جنہوں نے اپنی قیادت کے حق میں نعرے بلند کیئے۔

احتساب عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے روسٹرم پر حاضری مکمل کروائی۔

فاضل جج نے ایسوسی ایٹ وکیل سے شہباز شریف اور حمزہ کے وکیل کے متعلق دریافت کیا کہ امجد پرویز کدھر ہیں؟

ایسوسی ایٹ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز طبیعت کی ناسازی کے باعث پیش نہیں ہوئے ہیں۔

جج نے اس موقع پر کہا کہ مجھ سے بے شک 25 سال کی تاریخ لے لیں بوجھ آپ پر ہی پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیے

جج نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ میاں صاحب آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟

شہباز شریف نے کہا کہ ابھی تک میرا میڈیکل بورڈ نہیں بن سکا ہے۔

جج نے انہیں جواب دیا کہ آج آپ کی درخواست پر فیصلہ کر دوں گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہ منی لانڈرنگ کیس میں قیامت تک میرے خلاف دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکتے، یہ الٹے بھی ہو جائیں تو بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکتے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *