Categories
Breaking news

شہباز شریف کو پرویز الہٰی صرف چائے پلائیں گے، فواد چوہدری کا دعویٰ

شہباز شریف کو پرویز الہٰی صرف چائے پلائیں گے، فواد چوہدری کا دعویٰ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دعویٰ سے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو پرویز الہٰی صرف چائے پلائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کی ق لیگی قیادت سے ملاقات پر تبصرہ کیا اور کہا کہ ن لیگ کو اس سے زیادہ ق لیگ سے کچھ بھی نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے پاؤں پر کھڑا ہونا پڑتا ہے، اپوزیشن نے ابھی تک تاریخ تک کا اعلان نہیں کیا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شہباز شریف کمر درد کا بہانہ کر کے عدالت نہیں گئے اور شام آصف زرداری کی دعوت کردی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کبھی کامیاب نہیں ہوگی، ہم دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور پی ٹی آئی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، پی ڈی ایم کی اپنی صفوں کے اندر یکسوئی نہیں ہے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن کے چہرے دیکھیں، جگہ جگہ خوار ہو رہے ہیں، اتحادی ساتھ ہیں، اب بات منتوں پر آگئی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *