Categories
Breaking news

شہباز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے، آصف زرداری کا اعلان

شہباز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے، آصف زرداری کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زردای نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم جلد ہی شہباز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں بلوچستان عوامی پارٹی نے حکومت کے خلاف جاتے ہوئے تحریک عدم اعتماد میں حزب اختلاف کی حمایت کا اعلان کیا۔

Table of Contents

بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے کام کریں گے ، شہباز شریف

چوہدری شجاعت کو پرویز الہٰی کے فیصلے پر شدید تحفظات

پاکستان مسلم لیگ ق کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری …

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد جو حکومت بنے گی بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے کام کرے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں مسائل کے حل کے لیے بی اے پی سے بھر پور تعاون کریں گے۔

پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے سے متعلق سوال پر شہباز شریف کا جواب

شہباز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم کی گزشتہ روز کی تقریر میں کوئی سرپرائز نہیں لگا، وزیر اعظم کی تقریر جھوٹ تھی اور کچھ نہیں تھا۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ بی اے پی کے چار ایم این ایز متحدہ اپوزيشن کا ساتھ دیں گے، یہ فیصلہ انہوں نے بطور جماعت کیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کےعوام کے لیے ہم صدق دل سےکام کریں گے، 4ایم این ایز کاساتھ دینے کے فیصلے کا شکریہ ادا کرتے ہیں، بی اے پی کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

فارن فنڈنگ کے بارے میں عمران خان کی کیا رائے ہے؟ شہباز

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، فارن فنڈنگ کے بارے میں عمران خان کی کیا رائے ہے؟

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اگر غیر ملکی مداخلت ہوئی ہے ، وہ پاکستان کے مفادات کے خلاف ہے تو پارلیمان میں آکر وہ خط پوری قوم کو دکھائيں، اگر واقعی یہ بات سچ ہے تو میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔

آج کل عدم اعتماد کا موسم ہے، آصف علی زرداری

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا، فرخ حبیب

وزیر مملکت فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ…

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زردای کا کہنا ہے کہ آج کل عدم اعتماد کا موسم ہے، شہباز شریف کو جلد از جلد وزیر اعظم بنائیں گے، خالد بھائی ،بلوچستان کی مجھ پر مہربانی ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان ہے تو پاکستان ہے، ہم بلوچستان سے منسٹر لیں گے۔

ہم نے کوئی غیر جمہوری آپشن نہیں اپنایا، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے کوئی غیر جمہوری آپشن نہیں اپنایا، عدم اعتماد جمع کروانے کے وقت سے ہمارے نمبر مکمل ہیں، ہماری تعداد پوری ہے اور بڑھ رہی ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ق ليگ کے ساتھ ابھی بھی بات چیت جاری رکھنے کی گنجائش ہے، حکومت ہچکولے کھاتی کشتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.