
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو نگراں وزیراعظم کی مشاورت کا حصہ نہیں بننا تو ان کی مرضی، ہم دو نام دے چکے، سات دن میں نام نہ دیے تو ہمارے ناموں میں سے ایک منتخب ہوجائے گا۔
انہوں نے اپوزیشن رہنما شہباز شریف کےصدر مملکت عارف علوی سے نگراں وزیراعظم کی تقرری کیلئے موصول ہونے والے خط پر جاری بیان کے جواب میں کہا کہ شہباز شریف کو نگراں وزیراعظم کی مشاورت کا حصہ نہیں بننا تو ان کی مرضی ہے۔
Table of Contents
اپوزیشن کا اسمبلی بحال کرنے اور انتخابی اصلاحات کے بعد نیا الیکشن کرانے کا مطالبہ
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کی پریس کانفرنس جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دو نام دے چکے، سات دن میں نام نہ دیے تو ہمارے ناموں میں سے ایک منتخب ہوجائے گا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ پر اثر انداز ہونے کی کوئی بھی کوشش ہوئی تو مزاحمت کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے احتجاج کی کال دی تو گھروں میں رہنا مشکل ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ وہ تفصیلات سامنے آئیں جو بہتر نہیں ہیں، ہم نے سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بلایا لیکن اپوزیشن اس میں نہیں آئی، پاکستان کے لوگ اس وقت الیکشن کے لیے تیار ہیں۔
پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو متحرک کرنےکیلئے مہم کا آغاز کردیا
دوسری جانب فیصل جاوید نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خاص طور پر نوجوانوں کو متحرک کرنےکیلئے مہم کا آغاز کردیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کا پہلا الیکشن ہوگا جو فری اینڈ فئیرہوگا، اس میں کوئی پنکچر نہیں لگا سکےگا۔
بلاول کی واشنگٹن کے ہوٹل میں کس سے ملاقات ہوئی تھی
پی ٹی آئی کے رہنما شہبازگل نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدالت کمیشن بنائےاورمعلوم کرے کہ بلاول واشنگٹن گئے توکس سے ملاقات کی، بلاول کی واشنگٹن کے ہوٹل میں کس سے ملاقات ہوئی تھی۔
دورہ امریکا، شہباز گلِ نے بلاول بھٹو کی تصویر شیئر کردی
شہباز گِل نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نیویارک دورے کے دوران بینچ پر بیٹھے تصویر شیئر کردی۔
شہبازگل نے کہا کہ راجہ ریاض کو کوئی دوسری دفعہ سالن نہیں دیتا اور وہ سفیرسے ملاقات کررہا ہے،شہباز گل
انہوں نے سوال کیا کہ شہبازشریف کی کن سفیروں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں؟ یہ ہمیں بتائیں گے کہ امریکہ کے خلاف بات نہ کریں۔
قومی خبریں سے مزید
-
فواد چوہدری کا بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ
پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیر قانون فواد چوہدری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دے دیا۔
-
پی ٹی آئی کی عظمیٰ کاردار کا متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کار دار نے متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کردیا
-
عمران خان بغاوت کے جواز کیلئے غیر ملکی سازش کا سہارا لے رہے ہیں: بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان بغاوت کے جواز کیلئے غیر ملکی سازش کا سہارا لے رہے ہیں۔
-
عمران خان قوم سے براہِ راست بات چیت کر رہے ہیں
وزیراعظم عمران خان پروگرام ’آپکا وزیراعظم آپکے ساتھ‘ میں عوام سے براہِ راست بات چیت کر رہے ہیں۔
-
عمران خان سے ناراض ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں کرائے جانے کا امکان
وزیر اعظم عمران خان کا کل لاہور کا دورہ متوقع ہے، جہاں عمران خان سے ناراض ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں کرائے جانے کا امکان ہے
-
چوہدری سرور کے الزامات، ترجمان وزیراعلیٰ آفس نے مسترد کردیئے
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے عثمان بزدار پر لگائے گئے الزامات کو ترجمان وزیراعلیٰ آفس نے مسترد کردیا
-
بلڈر سے ڈیڑھ کروڑ بھتہ وصولی، مقامی جیولر کے خلاف مقدمہ درج
-
خاتون اول بشریٰ خان کی دوست فرح خان دبئی روانہ، ذرائع
ذرائع کا بتانا ہے کہ اپوزیشن نے فرح خان پر ٹرانسفر پوسٹنگ میں پیسے لینے کا الزام لگایا تھا۔
-
مصطفی نواز کھوکھر اور شہباز گِل ٹوئٹر پر آمنے سامنے
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل اور پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر ٹوئٹر پر آمنے سامنے ہیں۔
-
آئین شکن صدر کے خط کا جواب کیسے دیں، شہباز شریف
انہوں نے کہا کہ صدر، عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر نے آئین شکنی کی ہے۔
-
اس ریفرنس کے بعد مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتا تھا، اٹارنی جنرل
اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اس ریفرنس کے بعد مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتا تھا،موجودہ حالات میں استعفےکامطلب میدان چھوڑنےکےمترادف تھا
-
شہباز گِل کا طنزیہ قہقہے کے ساتھ محمد زبیر سے مصافحہ، ویڈیو وائرل
شہباز گل محمد زبیر سے مصافحہ کرتے ہوئے پوچھتے ہیں کہ کیسے ہیں، آپ کا کیا حال ہے اب؟
-
نگراں وزیراعظم کی تقرری، صدر نے عمران خان اور شہباز شریف کو خط لکھ دیا
نگراں وزیراعظم کی تعیناتی عمران خان اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے ہوگی، کسی ایک نام پر 3 دن میں اتفاق نہ ہوا تو دونوں شخصیات دو دو نام کمیٹی کو بھیجیں گی۔
-
لندن میں نواز شریف کے دفتر پر حملہ، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع
لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دفتر پر حملے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی
-
پی ٹی آئی کے حامیوں کا جماعت چھوڑنے پر عامر لیاقت حسین کا شکریہ
عامر لیاقت حسین کی جانب سے پی ٹی آئی چھوڑنے پر جماعت کے حامی خوش نظر آ رہے ہیں۔
-
دھمکی آمیز خط کی تحقیقات، رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر
وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کے معاملے پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی۔