Categories
Breaking news

شہباز شریف کو روکنے کیلئے سمری سرکولیٹ کی گئی، مریم اورنگزیب

شہباز شریف کو روکنے کیلئے سمری سرکولیٹ کی گئی، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عدالت کے احکامات سے انحراف کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر شہباز شریف کو روکنے کے لیے سمری سرکولیٹ کی گئی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان کے حکم پر توہین عدالت کی گئی، شہباز شریف کو ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت مل چکی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ شہبازشریف کے کنڈیکٹ اور ٹریول ہسٹری کو دیکھتے ہوئے باہر جانے کی اجازت دی گئی۔

انہوں نے کہاکہ کیا حکومت توہین عدالت دانستہ طور پر کر رہی ہے؟ شہباز شریف کو ایئر پورٹ پرروک کر توہین عدالت کی گئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر کسی کو نوازشریف کے باہرجانے پرمسئلہ ہے تووہ عدالت سے رجوع کرے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *