Categories
Breaking news

شہباز شریف کل شام چوہدری برادران کی رہائشگاہ پہنچیں گے

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کل حکمران اتحادی جماعت ق لیگ کے قیادت سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر شہباز شریف کل شام 4 بجے پہنچیں گے۔

شہباز شریف سمیت ن لیگی وفد 6 ارکان پر مشتمل ہوگا، جو چوہدری برادران سے ملاقات کرے گا۔

ریاست مدینہ کیلئے عمران خان پورا زور لگا رہے ہیں، شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کےلیے عمران خان پورا زور لگارہے ہیں۔

ق لیگی ذرائع کے مطابق ن لیگی قیادت سے ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزراء میں سے مونس الہٰی، طارق بشیر چیمہ، چوہدری سالک اور حسین الہٰی موجود ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگی وفد اس موقع پر ق لیگی قیادت سے چوہدری شجاعت کی صحت اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرے گا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف ملاقات میں چوہدری برادران سے عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق حمایت کی درخواست بھی کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.