Categories
Breaking news

شہباز شریف کا فلسطینیوں کی شہادت پر اظہارِ رنج و غم

شہباز شریف کا فلسطینیوں کی شہادت پر اظہارِ رنج و غم

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت اور فلسطینیوں کی شہادت پر اظہارِ رنج و غم کیا ہے۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی برادری، او آئی سی اور عرب لیگ اسرائیل کو ظلم و بربریت سے روکنے کے لیے فوری کردار ادا کریں۔

شہباز شریف کی ضمانت کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس بلایا جائے اور اس قتلِ عام کو رکوایا جائے، اسرائیل پورے فلسطین کو قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیلی ظلم نہ روکا گیا تو پورا خطہ اور دنیا تباہی و بربادی کے جہنم میں جا گرے گی، بے گناہ خواتین اور شہید بچے پوری انسانیت سے انصاف کا سوال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین سمیت تمام مہذب دنیا کے بیان کافی نہیں، بے گناہوں کو بچانے کے لیے عملی قدم اٹھانا ہو گا۔

صدر مسلم لیگ نون کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل کی انسانیت سوز کارروائی نے مسلمانوں کی عید الفطر کو غم میں بدل دیا ہے، فلسطینی شہداء کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *