Categories
Breaking news

شہباز شریف کا عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام

شہباز شریف کا عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے پیغام میں مسلم لیگ نون کے صدراور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ماحول کو بچانے کا مطلب آج بنی نوع انسان اور حیات کو بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پوری انسانیت کو ماحول کی بہتری اور ایکو سسٹم کی بحالی کے لیے کام کرنا ہو گا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ شجر کاری اور ایکو سسٹم کی بحالی سے ہی انسان کی زندگی میں معیاری بہتری آ سکتی ہے۔

شہباز شریف کی تعریف پر جج کے ریمارکس، عدالت میں قہقہے

لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران اس وقت صورتِ حال دلچسپ ہو گئی جب عدالت میں نیب کے گواہ پر جرح کے دوران شہباز شریف کے وکیل امجدپرویز نے کہا کہ شہباز شریف تو بہت اچھے میزبان بھی ہیں،ان سے جیل میں ملنے جائیں تو یہ کھانا کھائے بغیر واپس نہیں آنے دیتے، جس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ یہ آپ مجھے دعوت تو نہیں دے رہے؟ ان ریمارکس پر عدالت قہقہوں سے گونج اٹھی۔

ان کا کہنا ہے کہ درختوں کی کٹائی، جنگلات کی کمی اور ماحولیاتی تبدیلیاں دنیا میں بھوک اور امراض پیدا کر رہی ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ بلدیاتی ادارے اور مقامی حکومتیں ماحولیاتی بہتری اور شجر کاری میں مؤثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ بلدیاتی ادارے اپنے مقامی علاقوں میں کامیاب شجر کاری اور اس کی دیکھ بھال کر سکتے ہیں۔

قائدِ حزبِ اختلاف نے کہا کہ پہاڑوں، دریاؤں، سمندروں، جنگلات اور ان میں رہنے والی حیات کی حفاظت کرنا ہوگی۔

حکومت نے شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت کیخلاف اپیل واپس لے لی

حکومت نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہبازشریف کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت کے خلاف اپیل واپس لے لی۔

انہوں نے کہا کہ ماحول بچانے کے لیے مؤثر عالمی اشتراک اور اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بین الاقوامی، علاقائی اور مقامی سطح پر مشترکہ کوششوں کو مربوط انداز میں استوار کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور ماحول کی بہتری میں کردار ادا کرنا چاہیئے۔

صدر مسلم لیگ نون نے یہ بھی کہا کہ اسکول، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر شجر کاری کی تربیت اور اس حوالے سے جذبہ پیدا کرنے کے اقدامات تحریک بن سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *