Categories
Breaking news

شہباز شریف کا ضامن کون بنے گا؟ فرخ حبیب

جنگ نیوز

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کا حساب دینے پڑے گا، نواز شریف واپس نہیں آئے، اب ضامن بھی لندن جانا چاہتا ہے، شہباز شریف کا ضامن کون بنے گا؟

فیصل آباد میں نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیرِ مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان لٹیروں کو پکڑنے کا قوم سے کیا گیا وعدہ پورے کریں گے۔

وزیرِ مملکت نے کہا کہ شہباز شریف کہتے تھے کہ لندن سے کورونا وائرس سے لڑنے آیا ہوں، اب وہیں جانے کیلئے لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے چوروں کو پکڑ کر کیس بھیج دیئے، سزائیں دینا عدالتوں کا کام ہے، بہت کم ہوتا ہے کہ شہباز شریف پاکستان میں عید کریں، اس مرتبہ بھی انہوں نے لندن بھاگنے کی بہت کوشش کی۔

فرخ حبیب کا کہنا ہے وزیرِ اعظم عمران خان کا عوام سے وعدہ ہے کہ کسی کو این آر او نہیں ملے گا، نواز شریف کو سزا مل چکی ہے، باقی جو ٹولہ رہ گیا ہے ان کے کیسز بھی عدالتوں میں ہیں، عدالتوں کا کام ہے سزائیں دینا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے مہنگائی کم کرنے کیلئے شوکت ترین کو ٹاسک سونپ دیا ہے، کسانوں کو ان کے فصلوں کی معقول قیمت ملی ہے۔

وزیرِ مملکت نے کہا کہ ماضی میں ٹماٹر کے بھاؤ بکنے والی پاور لومز چلنا شروع ہو چکی ہیں، نون لیگ نے ہزاروں ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضے کر رکھے تھے جسے واگزار کروا کر کم آمدنی والے افراد کیلئے گھر وں کے منصوبے شروع کیئے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا ہےکہ عوام کورونا سے بچنے کیلئے ماسک کا استعمال اور ایس ا وپیز پر عمل درآمد کریں۔

وزیرِ مملکت نے بتایا کہ احساس پروگرام کے تحت 50 ہزار اسکالر شپس کم آمدنی والے افراد کے بچوں کو دی گئیں۔

فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ احساس پروگرام کے تحت پناہ گاہیں قائم کیں، کوئی بھوکا نہ سوئے، پروگرام شروع کیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *