Categories
Breaking news

شہباز شریف کا جنرل اسپتال میں سی ٹی اسکین کیا گیا ہے، عطا تارڑ

Advertisement
شہباز شریف کا جنرل اسپتال میں سی ٹی اسکین کیا گیا ہے،عطا تارڑ

پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا جنرل اسپتال میں سی ٹی اسکین کیا گیا ہے، ہم نے عدالت میں استدعا کر رکھی ہے شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں نہ لایا جائے۔

لاہور میں عطا تارڑ نے جنرل اسپتال کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےفزیو تھراپی اورعلاج معالجے کی درخواستیں بھی عدالت میں دے رکھی ہیں، شہباز شریف کے حوصلے بلند ہیں، ہمیں عدالت سے میرٹ پر فیصلے کی امید ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

یہ بھی پڑھیے

عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے سرکاری پیسے اور چندے میں کرپشن کی ہے، عمران خان جلسے کریں تو ٹھیک ہے، پی ڈی ایم کرے تو وہ غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے جلسے ہر حال میں ہوں گے، روک سکو تو روک لو

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے اسپتال میں داخل ہونے سے انکار کیا ہے، ہمیں صرف جیل میں فزیو تھراپی کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *