
وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا بیٹا 17 سال میں ارب پتی کیسے بن گیا، طریقہ بتائیں چپڑاسی کو ارب پتی کیسے بناتے ہیں۔
شہباز گل نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل بلاول، شہباز، مریم ایک ہی فریم میں نظر آئے، خواجہ سعد رفیق کو فریم سے نکال دیا گیا، یہ پرائیوٹ لمیٹڈ پارٹیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل دونوں خاندانوں نے مل کر لوٹنے کا وعدہ کیا، ملک مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں چار ارب ڈال دیے گئے، دونوں خاندانوں نے جتنی غریبوں کی مدد کی اتنی ہم نہیں کرسکتے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم تو تنخواہ بڑھانے کی بات کرسکتے ہیں، صحت کارڈ دے سکتے ہیں، غریب آدمی کے علاج کیلئے عمران خان نے مفت علاج کے دروازے کھول دیے ہیں، زرداری صاحب نے سب سے پہلے پاپڑ والے کی غربت ختم کی، زرداری صاحب ان سب کے استاد ہیں۔
شہباز گل نے کہا کہ لوگوں کے ذہن میں ان کی شکلیں بیٹھی ہیں کہ یہ کرپٹ ہیں، عمران خان سے خطرہ ہے اس لیے یہ اکٹھے ہوگئے ہیں، وزیر اعظم نے کئی سال پہلے کہہ دیا تھا یہ سب چور اکٹھے ہوں گے، یہ لوگ مل کر الیکشن لڑیں گے یا الیکشن میں ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں مہنگائی بڑھی ہے، لوگوں کی قوت خرید بھی اضافہ ہوا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی: ویڈیو کی مدد سے موٹر سائیکل لفٹرز گرفتار
کراچی کے ضلع ایسٹ میں سہراب گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل لفٹرز کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں۔
-
علامہ سعد رضوی کی دعوتِ ولیمہ، مہمانوں کی آمد جاری
تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ سعد رضوی کی دعوتِ ولیمہ میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
-
ٹیکس کا پیسہ عوام کی فلاح پر خرچ کر رہے ہیں، فرخ حبیب
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ماضی میں عوام کے ٹیکسوں کی رقم لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنائی گئیں، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیکسوں کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جارہا ہے ۔
-
اسلحہ اُٹھانے والوں کیخلاف فوج ذمے داریاں نبھائے گی: شیخ رشید
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو پاکستان کے معاملات میں اسلحہ اُٹھائے گا اس کے خلاف پاک فوج ذمے داریاں نبھائے گی۔
-
لاہور میں اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا
ملک کے دوسرے بڑے شہر، صوبۂ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں ایک لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔
-
کراچی میں ہلکی بارش متوقع
کراچی میں 8 فروری کو بوندا باندی یا ہلکی بارش متوقع ہے۔
-
جماعت اسلامی کا حکومت مخالف تحریک کا اعلان
جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان اطلاعات قیصر شریف کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی آج سے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کر رہی ہے
-
حکومت کے جانے کے طریقے آئین میں ہیں، حسان خاور
پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ حکومت کے جانے کے طریقے آئین میں ہیں، کسی کو آئینی حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا، اگر کوئی پارلیمنٹ کے اندر نمبر پورے کر سکتا ہے تو انہیں حق ہے
-
دھند میں کمی، لاہور و سیالکوٹ ایئر پورٹس پر فلائٹ آپریشن بحال
شدید دھند اور موسم کی خرابی کی وجہ سے 12 گھنٹے کی بندش کے بعد لاہور انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو موسم ٹھیک ہوتے ہی پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے جبکہ سیالکوٹ ایئر پورٹ کا فضائی آپریشن بھی بحال ہوگیا ہے۔
-
ٹانک: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، خود کش بمبار ہلاک
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ خیبر پختون خوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا ہے جس میں ایک خود کش بمبار مارا گیا ہے۔
-
گیس کا نظام صوبوں کے حوالے کیا جائے، شاہد خاقان عباسی
مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ گیس کا نظام صوبوں کے حوالے کیا جائے، بصورت دیگر یہ مسائل بڑھتے جائیں گے
-
بھارہ کہو میں حادثہ، 4 افراد جاں بحق
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے متصل علاقے بھارہ کہو میں حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
-
پیپلز پارٹی آج نصیر آباد میں جلسہ کرے گی
پاکستان پیپلز پارٹی آج نصیرآباد کے علاقے روپا میں جلسہ کرے گی
-
پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 30 مریض جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 69 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 30 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
-
کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں مزید کمی
کراچی میں کورونا وائرس کی شرح میں مزید کمی آگئی ، محکمہ صحت سندھ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 12 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
-
پشاور: کورونا کیسز کی شرح 20 فیصد سے زیادہ
پشاور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد سے زیادہ ہے، تاہم اسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ کم ہے، جبکہ ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔