Categories
Breaking news

شہباز شریف نے ضمانتی مچلکوں پر دستخط کر دیئے

شہباز شریف نے ضمانتی مچلکوں پر دستخط کر دیئے

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے اپنے ضمانتی مچلکوں پر دستخط کر دیئے۔

شہباز اور حمزہ کے ضمانتی مچلکوں پر لگا اعتراض دور

لاہور کی بینکنگ کورٹ کے عملے کی جانب سے مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکوں پر لگایا گیا اعتراض دور کر دیا گیا۔

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف لاہور کی سیشن عدالت پہنچ گئے جہاں وہ مچلکوں پر دستخط کے لیے بینکنگ کورٹ کے ڈیوٹی جج کے روبرو پیش ہوئے۔

اس موقع پر شہباز شریف نے ڈیوٹی جج کو بتایا کہ میرے وکیل راستے میں ہیں، ابھی پہنچ جاتے ہیں۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت 10 جولائی تک منظور

لاہور سیشن کورٹ نے مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف اور نائب صدر حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت 10 جولائی تک منظور کرلی، شہبازشریف کو کل جبکہ حمزہ شہبازکو 24 جون کوایف آئی اے نے چینی اسکینڈل میںتحقیقات کیلئے طلب کر رکھا ہے۔

جج نے شہباز شریف کو جواب دیا کہ کوئی بات نہیں وکیل صاحب کو آنے دیں۔

وکیل کے آتے ہی شہباز شریف نے ضمانتی مچلکوں پر دستخط کر دیئے جس کے بعد وہ عدالت سے روانہ ہو گئے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *