
سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف جلد وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔
ن لیگ کے رہنما محمد زبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پہلے سیلیکٹڈ تھے اب سابق وزیراعظم ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بحران میں ڈال دیا گیا ہے، کسی کو نہیں پتہ آج اسمبلی ہے؟ کابینہ ہے یا نہیں؟۔
انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان میں فیصلہ سازی ہونی ہے یا نہیں کسی کو علم نہیں۔
سابق گورنر سندھ نے سوال اٹھایا کہ عمران خان کس چیز کی مبارکباد دے رہے ہیں؟ آپ ہار چکے ہیں۔
محمد زبیر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے انصاف کی توقع کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے فواد چوہدری وزیر قانون بن گئے، اسپیکر بھی ساتھ دینے کے لیے تیار نہیں ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ فتح اپوزیشن کی ہوگی شہباز شریف جلد وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
اسپیکر کیسے فیصلہ کرسکتا ہے کہ یہ نیشنل سیکیورٹی تھریٹ تھی، شیری رحمان
پی پی رہنما نے کہا کہ یہ آئینی بحران پاکستان کے لیے بہت خطرناک ہوسکتا ہے، دوسروں کو غدار کہتے ہیں، خودکیا ہیں۔
-
لاہور میں کھیتوں سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد
پولیس کا کہنا ہے کہ 16 سالہ نامعلوم نوجوان کو چھریاں مار کر قتل کیا گیا، لاش پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں جو پرانی ہے۔
-
ملکی ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ تین لاکھ 22 ہزار ایکڑ فٹ ہے، واپڈا
واپڈا اور ارسا کے مطابق ملکی ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 3 لاکھ 22 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ پانی کا یہ سارے کا سارا ذخیرہ منگلا ڈیم میں موجود ہے جبکہ تر بیلا اور چشمہ میں پانی ڈیڈ لیول پر ہے
-
پاکستان کے مستقبل کی سیاست کا دار و مدار سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہے، شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تین رکنی بینچ ہے اللّٰہ کرے بڑا بینچ ہو جو یہ کیس سن سکے، یہ فیصلہ پاکستان کی تاریخ کا بہت بڑا فیصلہ ہوگا۔
-
عمر سرفراز چیمہ نے بطور گورنر پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا
عمر سرفراز چیمہ کو چوہدری محمد سرور کو عہدے سے ہٹا کر گورنرپنجاب مقرر کیا گیا تھا۔
-
عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کیا ہے، مصدق ملک
مصدق ملک نے کہا کہ عدالت سے ہماری استدعا ہے کہ ہمارے خلاف ثبوت فراہم کریں۔
-
ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی ہے، ماہر قانون حامد خان
ماہر قانون نے کہا کہ عدم اعتمادکیلیے بلایا گیا اجلاس ووٹنگ تک ملتوی نہیں کیا جاسکتا۔
-
حکومتی اقدام پہلے سے لکھا ہوا اسکرپٹ تھا، قمر زمان کائرہ
پیپلز پارٹی کے سینئررہنما قمر زمان کائرہ نے حکومتی اقدامات کو پہلے سے لکھا ہوا اسکرپٹ قرار دیا ہے۔
-
سابق اٹارنی جنرل نے ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کے اقدامات کو خلاف آئین قرار دیدیا
سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری اور وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو خلاف آئین قرار دیا ہے۔
-
آئین کی بے حرمتی کرنیوالوں کا حساب لیا جائے گا، نواز شریف
اپنے ٹوئٹر پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں ڈوبے ھوۓ جنونی شخص نے آج آئین کو پاؤں تلے روندا۔
-
آئینی بحران پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست
آئینی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدم اعتماد پر ووٹ لازم تھا اسپیکر رولنگ سے ختم نہیں کر سکتا، اسپیکر کی رولنگ آرٹیکل 95(2)سے متصادم ہے۔
-
عمران خان، پرویز مشرف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، مصدق ملک
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک نے عمران خان پر آمر جنرل (ر) پرویز مشرف کے نقش قدم پر چلنے کا الزام لگادیا۔
-
عمران خان آج اپنے اوپر خودکش حملہ کر بیٹھا ہے، مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ عمران کا ڈرامہ اور کہانی اب ہمیشہ کے لیے ختم ہوگی۔
-
ازخود نوٹس: کوئی ماورائے آئین اقدام نہ اٹھایا جائے، چیف جسٹس
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سیاسی جماعتیں پر امن رہیں، کوئی ماورائے آئین اقدام نہ اٹھا یا جائے۔
-
سرپرائز کل بتا دیتا تو اپوزیشن کو آج تکلیف نہ ہوتی، عمران خان
عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو سمجھ نہیں آرہی ہے کہ اُن کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔
-
پنجاب اسمبلی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، عظمیٰ بخاری
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اسپیکر صاحب بری طرح بے نقاب ہوگئے ہیں۔