Categories
Breaking news

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پرول پر رہائی کی مدت آج ختم ہو گی

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پرول پر رہائی کی مدت آج ختم ہو گی

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی پرول پر رہائی کی مدت آج ختم ہو گی۔

گزشتہ روز پنجاب حکومت نے دونوں ن لیگی رہنماؤں کی پرول پر رہائی میں ایک دن کی توسیع کی تھی۔ دونوں رہنماؤں کو شام 4 بجے سے پہلے جیل واپس لے جایا جائے گا۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا پرول کل دوپہر ڈھائی بجے ختم ہو رہا تھا تاہم وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پرول میں توسیع پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اجلاس کے دوران دونوں ن لیگی رہنماؤں کی پیرول میں توسیع کی منظوری دی۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ پرول میں توسیع انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

‏معاون خصوصی وزیراعلیٰ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا حکومت پنجاب نے وزیراعلی عثمان بزدار صاحب کی ہدایت پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی درخواست پر اگلے 24 گھنٹے کے لیے پیرول میں توسیع کر دی ہے۔

یاد رہے شہباز شریف اور حمزہ کی پیرول پر رہائی کی مدت کا کل آخری روز تھا۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے دونوں رہنماؤں کو 14 روز کے لئے پیرول پر رہا کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم پنجاب کابینہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 5 روز کے لیے رہائی کی منظوری ملی۔

پنجاب حکومت نے پاکستان پریزن رولز 1978 کے سیکشن 545 بی کے تحت پیرول پر رہائی کی اجازت دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *