Categories
Breaking news

شہبازشریف کی ڈاکٹرز اور طبی عملے پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت

شہبازشریف کی ڈاکٹرز اور طبی عملے پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ڈاکٹرز اور طبی عملے پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والی فوج پر تشدد افسوسناک ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کورونا سے لڑنے کے لئے حفاظتی کٹس فراہم کرنے کے بجائے ڈاکٹرز پر ڈنڈے برسائے جارہے ہیں، حکومت کورونا کے خلاف جنگ کیسے جیتے گی اگر اپنی فوج کو ہتھیار نہیں دے گی؟

Table of Contents

x
Advertisement

انہوں نے کہا کہ اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے والوں پر تشدد کی منطق سمجھ سے باہر ہے، تشدد، ڈنڈے، گالی اور تقریروں سے کورونا کا مقابلہ نہیں ہوسکتا ۔

شہباز شریف نے کہا کہ کب سے توجہ دلارہا ہوں کہ خدارا ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کو حفاظتی لباس پہنچائیں، قوم پر رحم کریں، سنجیدگی کا مظاہرہ کیاجائے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ حالات کی سنگینی کا ادارک کیاجائے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *