Categories
Breaking news

شہباز، مریم اورحمزہ کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

شہباز،مریم اورحمزہ کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

پاکستان مسلم لیگ نے کے صدر، قائد حزب اختلاف شہبازشریف، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان ہونے والی ملاقات اور استعفوں سے متعلق اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے ارکان 13 دسمبر کو لاہور جلسےمیں اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کرسکتے ہیں، مسلم لیگ ن کے 3 بڑوں کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ پر بھی اتفاق رائے کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم کا13 دسمبر کا لاہور جلسہ رکوانے کی درخواست مسترد

لاہور( این این آئی/جنگ نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے…

x
Advertisement

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے مریم نواز کو سیاسی معاملات چلانے سے متعلق مشورے دیئے، مریم نواز نے شہباز شریف کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے شہباز شریف کی ہدایات سے اہم لیگی ارکان اسمبلی کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

واضح رہے کہ 13دسمبر کو لاہور میں پی ڈی ایم کے مینار پاکستان میں ہونے والے جلسہ کی میزبان مسلم لیگ ن لاہور ہوگی۔

جلسے کی تیاریوں سے متعلق گزشتہ روز لاہور میں کارنر میٹنگز کا آغاز کیا گیا ہے جس سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، پرویز ملک اور خواجہ عمران نذیر رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک سمیت دیگر نے خطاب کیے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *