Categories
Breaking news

شگفتہ اعجاز نے اپنی والدہ کو معجزہ کیوں کہا؟

Advertisement

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے سوشل میڈیا پر اپنی ماں کے لیے ایک پوسٹ جاری کیا ہے، جس میں اُن کا کہنا ہے کہ اُن کی والدہ ایک ’معجزہ‘ ہیں۔اداکارہ شگفتہ اعجاز سوشل میڈیا پر اکثر اپنی والدہ اور بیٹیوں کے حوالے سے کوئی نہ کوئی پوسٹ شیئر کرتی نظر آتی ہیں، جس میں اُن کی اپنے اہل خانہ کے لیے محبت صاف جھلک رہی ہوتی ہے۔ اس بات سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی فیملی سے بے حد قریب ہیں اور اُن سے بہت محبت کرتی ہیں۔تصاویر اور ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شگفتہ اعجاز نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی والدہ کے کندھے پر سر رکھا ہوا ہے، تصویر میں دونوں نے اپنے چہرے پر ماسک لگایا ہوا ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’ماں! آپ ایک معجزہ ہیں، 13 دن انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال میں گزارنے کے بعد آج آپ نے تقریباً اپنی بیماری کو شکست دے دی ہے، جو کہ ناقابل یقین ہے۔ الحمداللّٰہ

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *