Categories
Breaking news

شکریہ گلگت بلتستان جنہوں نے میرا بھر پور ساتھ دیا، مریم نواز

Advertisement
شکریہ گلگت بلتستان جنہوں نے میرا بھر پور ساتھ دیا، مریم نواز

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے گلگت بلتستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شکریہ گلگت بلتستان جنہوں نے میرا بھر پور ساتھ دیا، گلگت بلتستان کے عوام نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ ن لیگ اور نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Advertisement

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نےکہا کہ وہ جلسے نہیں، اس جعلی حکومت کے خلاف ریفرینڈم تھے اور وہ مناظر پوری دنیا نے دیکھے۔

شکریہ گلگت بلتستان جنہوں نے میرا بھر پور ساتھ دیا، مریم نواز

Table of Contents

x
Advertisement

مریم نواز نے کہا کہ گلگت بلتستان کے بہادر لوگو اس دھاندلی سے ہمت نہیں ہارنا، ریت کی یہ دیوار گرنے والی ہے اور انشاء اللّہ کٹھ پتلی کا کھیل ختم ہونے کو ہے۔

ٹوئٹر سلسلہ وار بیان جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا نہ پہلے کوئی وجود تھا نہ اب ہے، پی ٹی آئی کو بھیک میں ملنے والی چند سیٹیں دھاندلی اور نون لیگ سے توڑے گئے امیدواروں کی مرہون منت ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ وفاق میں موجود حکمران جماعت کو پہلی بار گلگت بلتستان میں ایسی شکست ہوئی ہے کہ پی ٹی آئی کی یہ شکست آنے والے دنوں کی کہانی سنارہی ہے کیونکہ پی ٹی آئی سرکاری مشینری، وفاداریاں تبدیل کرانے، دھاندلی کے باوجود بھی سادہ اکثریت حاصل نہ کرسکی۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب، وفاق کی طرح سادہ اکثریت نہ ملنے کے باوجود تمہیں بیساکھیاں فراہم کرکے حکومت تو بنوا دی جائے گی لیکن اس آئینے میں اپنا چہرہ ضرور دیکھو جو گلگت بلتستان کے عوام نے تمہیں دکھایا ہے۔

واضح رہےکہ گلگت بلتستان میں گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی تا حال جاری ہے، 23 نشستوں پر انتخابات ہوئے جن میں سے 19نشستوں کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آگئے ہیں۔ 7 نشستوں پر آزاد امیدوار، 6 پر پاکستان تحریک انصاف، 4 پر پیپلز پارٹی، ایک نشست پر مجلس وحدت المسلمین ( ایم ڈبلیوایم) نے جبکہ ایک نشست پر مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

گلگت بلتستان، 19نشستوں پر نتائج مکمل

گلگت بلتستان میں گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی تا حال جاری ہے، 23 نشستوں پر انتخابات ہوئے، جن میں سے 17نشستوں کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آگئے ہیں۔ 6 نشستوں پر آزاد امیدوار، 6پر پاکستان تحریک انصاف، 4 پر پیپلز پارٹی اور ایک نشست پر مجلس وحدت المسلمین ( ایم ڈبلیوایم) نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

گلگت بلتستان انتخابات میں 4 حلقوں کے مکمل نتائج آنا باقی ہیں، 2 حلقوں میں پی ٹی آئی، 1 میں مسلم لیگ ن اور ایک میں پی پی پی کے امیدوار آگے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *