Categories
Breaking news

شوہر کے قتل کی ملزمہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Advertisement
شوہر کے قتل کی ملزمہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی ایسٹ کی عدالت نے گلشنِ اقبال میں شوہر کو قتل کرنے کے مقدمے کی ملزمہ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی ایسٹ کی عدالت میں شوہر کو قتل کرنے کے مقدمے کی سماعت کے دوران پولیس نے ملزمہ کو عدالت میں پیش کیا۔

کراچی: خاتون نے سابق شوہر کو جان سے مار دیا

کراچی کے علاقے قائدِ اعظم کالونی میں خاتون نے فائرنگ کر کے 45 سالہ سابق شوہر کوجان سے مار دیا۔

x
Advertisement

عدالت نے ملزمہ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

ملزمہ نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ بچی کی عزت بچانے اور تشدد کرنے پر شوہر کو قتل کیا، ولی محمد میری بیٹی کے ساتھ غلط کام کا ارادہ رکھتا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

ملزمہ نے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ میری ایک بیٹی بھاگ گئی، جس پر شوہر مجھ پر تشدد کرتا تھا، شوہر کو قتل کرنے پر کوئی افسوس نہیں۔

پولیس کے مطابق مقتول ولی محمد نے 3 شادیاں کر رکھی تھیں جس سے اس کے 13 بچے تھے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *