Categories
Breaking news

شوہر کی ٹرولنگ کرنے پر ریحام خان نے خاتون صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ریحام خان، مرزا بلال --- فائل فوٹو
ریحام خان، مرزا بلال — فائل فوٹو

گزشتہ ہفتے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کر لی ہے۔

ریحام خان کے نئے نویلے دولہے کی عمر 36 سال جبکہ ریحام خان 49 سال کی ہیں۔

ریحام خان کے تیسرے شوہر کی تصویر منظر عام پر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی صحافی ریحام خان نے تیسری شادی مرزا بلال بیگ سے کر لی.

ریحام خان کی تیسری شادی کے بعد سے اُن کی اور اُن کے شوہر کی عمر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔

ایسی ہے ایک مثال شیئر کرتے ہوئے ریحام خان نے سوشل میڈیا ٹوئٹر پر اپنے شوہر مرزا بلال کی عمر سے متعلق پوچھےگئے سوال پر جواب دیا ہے۔

ریحام خان نے ایک ٹوئٹ شیئر کی ہے جس پر ایک خاتون صارف کا پوچھنا ہے کہ اُن کا شوہر کہاں سے 36 سال کا لگتا ہے؟

واضح رہے کہ خاتون صارف نے جو مرزا بلال کی تصویر شیئر کی ہے وہ اُن کی جاب کے پہلے دن کی تصویر ہے۔

جس کا جواب دیتے ریحام خان نے خاتون صارف کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

ریحام خان نے خاتون کے سوال پر طنزیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کو جاب پر پہلے دن کا مطلب بھی پوچھنا چاہیے، کچھ لوگ کم عمری سے جاب کرنا شروع کر دیتے ہیں، مفت کے برگر نہیں توڑتے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *