Categories
Breaking news

شوگر اسکینڈل، ایف آئی اے حکام کی شہبازشریف کی رہائشگاہ آمد

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حکام مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کی رہائشگاہ طلبی کے نوٹس موصول کروانے پہنچ گئے۔

عدالت نے10فروری کو شہباز شریف کو کمرہ عدالت میں پیش ہونے کا سمن جاری کردیا۔

ترجمان ایف آئی اےکے مطابق ایف آئی اے کی 3 رکنی ٹیم شہباز شریف کی رہائشگاہ پہنچی، ایف آئی اے حکام شہباز شریف کے گھر منی لانڈرنگ اور شوگر ملز کیس میں عدالتی سمن وصول کروانے پہنچے۔

شہباز شریف نے کشمیر میں ریفرنڈم کرانے کا عمران خان کا بیان مسترد کردیا

شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کے بیان سے وہ خدشات ثابت ہوگئے ہیں جو 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات سے قوم کے سامنے پہلے ہی آچکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عدالت میں شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ اور شوگر ملز کیسز زیر سماعت ہیں۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ شہبازشریف کو شوگر اسکینڈل میں خصوصی عدالت لاہور سے طلبی کا نوٹس موصول ہوا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کورونا کے باعث شہباز شریف کی عدالت سے حاضری سے استثنا کی درخواست خارج کردی گئی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا یہ بھی بتانا ہے کہ شہبازشریف کو4500صفحات پرمشتمل چالان کی کاپیاں دی جائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *