Categories
Breaking news

شوکت ترین خط کا اثر، پولیس افسر کیخلاف انکوائری شروع

شوکت ترین خط کا اثر، پولیس افسر کیخلاف انکوائری شروع

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کے خط کے اثرات مرتب ہونے لگے، پولیس افسر کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کسٹمز انٹیلی جنس پر ایف آئی آر کے معاملے پر آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی گئی۔

شوکت ترین نے وزیراعلیٰ سندھ کو اس سلسلے میں خط لکھا تھا اور تفصیل سے صورتحال بتائی تھی اور پولیس افسر اور ٹیکس چور کا تذکرہ کیا تھا۔

شوکت ترین کا وزیراعلیٰ سندھ کے نام خط، پولیس افسر اور ٹیکس چور کا تذکرہ

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو خط لکھا ہے ،جس میں ایک پولیس افسر اور ٹیکس چور کا تذکرہ کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ایس پی جمشید فاروق بجرانی کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے اور ان کا کیس پولیس کے خود احتسابی یونٹ کو بھی بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق معاملے کی انکوائری مکمل طور پر غیر جانبدار طریقے سے کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *