Categories
Breaking news

شوبز شخصیات کا سہیل اصغر کے انتقال پر اظہارِ افسوس

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سہیل اصغر کے انتقال پر شوبز کی نامور شخصیات کی جانب سےسوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات شیئر کیے جارہے ہیں۔اداکار عدنان صدیقی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سہیل اصغر کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک اور لیجنڈ نے الوداع کہہ دیا۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ’ سہیل بھائی بہت سے اداکاروں کے لیے ایک مثال تھے‘۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں سہیل اصغر اور ان کے خاندان کے لیے دعا بھی کی۔اداکار فیصل قریشی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر سہیل اصغر کی ایک یاد گار تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ’ سہیل بھائی! اللّٰہ آپ کے درجات بلند کرے، آمین‘۔
اداکارہ عمار خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر سہیل اصغر کے انتقال کی خبر پر افسوس کا اظہار کیا ۔انہوں نے اپنی اسٹوری میں اداکار کی مغفرت کے لیے دعا کی ۔
اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ’براہِ کرم! اس اچھی روح کے لیے فاتح پڑھیں‘۔اداکارہ حمیمہ ملک نے اپنی انسٹا اسٹوری پر سہیل اصغر کی ایک مونوکروم فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ اللّٰہ آپ کو جنت میں جگہ دے اور آپ کی فیملی کو صبر دے‘اداکارہ ماورہ حسین نےاپنی انسٹا اسٹوری پر سہیل اصغر کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سہیل انکل بہت گرم جوش انسان تھے‘اداکارہ نے سہیل اصغر کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔ جبکہ اداکار احسن خان نے اپنی انسٹااسٹوری پر سہیل اصغر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ نامور اداکار سہیل اصغر کو اللّٰہ حافظ‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *