Categories
Breaking news

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عیدالفطر کل ہوگی یا پرسوں، سب کو ماہ شوال کا چاند نظر آنے کا انتظار ہے۔

اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت جاری ہے۔

زونل کمیٹیوں کا اجلاس کراچی، پشاور، لاہور اور کوئٹہ میں ہوا۔

کراچی میں ہونے والے اجلاس کے بعد زونل کمیٹی نے اعلان کیا کہ شہر قائد میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔

لاہور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس کے بعد پنجاب کے عہدیداروں نے میڈیا سے بات چیت کی۔

زونل رویت ہلال کمیٹی نے تصدیق کی کہ پنجاب میں چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے، چاند دیکھنے سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی کےممبران اور محکمہ موسمیات کے افسران کی شرکت کی ، اس موقع پر بتایا گیا کہ چاند کی اس وقت عمر 17 گھنٹے ہے ، اس کے دکھائی دینے کےلیے عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

بلوچستان زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں جاری ہے ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ اورگردونواح میں مطلع ابرآلودہے،چاندنظر آنےکاامکان کم ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، عید الفطر 3 مئی منگل کے روز ہونے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.