Categories
Breaking news

شنیرا کا نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اسپتال کیلئے عطیہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے میلبرن آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مل کر پاکستان کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اسپتال کے لیے عطیات جمع کیے ہیں۔شنیرا نے یو ایم ایم اے سینٹر ڈونکاسٹر میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اسپتال (NICH) میں زیرِ علاج بچوں کے مفت علاج کے لیے میلبرن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مدد سے 10 ہزار ڈالر سے زائد کے عطیات جمع کیے ہیں۔اس حوالے سے اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں یو ایم ایم اے سینٹر میں منعقد ہونے والی فنڈ ریزنگ کی تقریب کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شئیر کی ہیںپاکستانی کمیونٹی ممبرز کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے شنیرا نے لکھا کہ ’ہمارے مسکراتے چہرے یہ جاننے کے بعد کہ ہم نے ابھی 10 ہزار ڈالر سے زائد فنڈز اکٹھا کیے ہیں۔‘شنیرا نے فنڈ ریزنگ کی تقریب کی ویڈیوز بھی شئیر کیں جن میں انہوں نے فنڈز اکٹھا کرنے میں مدد کرنے کے لیے میلبرن کی پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔ویڈیوز شئیر کرتے ہوئے شنیرا نے لکھا کہ ’ہماری میلبرن کی زبردست پاکستانی کمیونٹی نے گزشتہ رات پاکستان کے بیمار اور ضرورت مندشنیرا نے مزید لکھا کہ ’آسٹریلین پاکستانیوں کی اس مشکل وقت میں پاکستانی ضرورت مند بچوں کے لیے چھوٹی سی کاوش۔‘خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے شنیرا نے میلبرن کی پاکستانی کمیونٹی سے فنڈ ریزنگ کی تقریب میں شرکت کے لیے اپیل بھی کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *