Categories
Breaking news

شنگھائی کے قریب 2 بحری جہاز آپس میں ٹکرا گئے، بڑی تباہی

Advertisement

شنگھائی کے قریب 2 بحری جہاز آپس میں ٹکرا گئے، بڑی تباہی

شنگھائی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین میں شنگھائی کے قریب سمندر میں 2 بحری جہاز ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک جہاز ڈوب گیا، حادثے میں متعدد افراد زخمی اور 14 لاپتہ ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
www.idgod.ph

چینی میڈیا کے مطابق جہازوں کے ٹکرانے کا حادثہ شنگھائی کے ساحل کے قریب پیش آیا جہاں ایک کارگو جہاز (کنٹینرز والا جہاز) آئل ٹینکر (تیل بردار جہاز) سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی جبکہ کارگو جہاز کو شدید نقصان پہنچا اور وہ پلک جھپکنے میں ڈوب گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر میں 3 ہزار ٹن تیل موجود تھا، ابتدائی طور پر حادثے کی وجوہات کا پتا نہیں چل سکا ہے تاہم ابھی ریسکیو آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 3 افراد کو بچالیا گیا ہے، حادثے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 14 افراد لاپتا ہیں۔ حادثے کی وجوہات کا تحقیقات کے بعد ہی پتا چلے گا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی لیکن کب سے ؟ جانئے

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںبین الاقوامی

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *