Categories
Breaking news

شمسی سوسائٹی واقعہ: بیٹے کو 4 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی تھی، زخمی فواد کی والدہ

شمسی سوسائٹی واقعہ: بیٹے کو 4 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی تھی، زخمی فواد کی والدہ

کراچی کے علاقے شمسی سوسائٹی میں پیش آنے والے اندوہناک واقعے میں زخمی فواد کی والدہ نے کہا ہے کہ بیٹے کو 4 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی تھی، آج ساری پوتیاں مجھ سے مل کر پڑھنے گئی تھیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد کی والدہ کا کہنا تھا کہ دوپہر ڈیڑھ بجے تک سب صحیح تھا، آج بچیاں اسکول اور کالج بھی گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ دو چیخوں کی آواز سنی تو میں نے اوپر کال کی، کسی نے فون نہیں اٹھایا، میں جب اوپر گئی تو دروازہ نہیں کھلا۔

کراچی: شمسی سوسائٹی کے گھر میں ماں اور 3 بیٹیوں کا قتل

پولیس کے مطابق گھر سے دو خواتین جبکہ دو بچیوں کی خون میں لت پت لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دروازے کو زور سے ہلایا تو کنڈی کھل گئی، اندر گئی تو بچیاں جہاں سوتی تھیں وہیں پڑی ہوئی تھیں، دوسرے کمرے میں بہو کے اوپر کمبل پڑا ہوا تھا۔

فواد کی والدہ نے کہا کہ میرے بیٹے یا بہو نے کبھی کسی بات کی شکایت نہیں کی، اندر گئی تو میرا بیٹا فواد بھی زخمی پڑا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *