Categories
Breaking news

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، اہم دہشت گرد ہلاک

Advertisement
Advertisement

سیکیورٹی فورسز

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم دہشت گرد مارا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں آپریشن میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بویا میں آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد اشرف اللہ عرف طوفانی مارا گیا۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے شدید فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد اشرف اللہ ہلاک ہو گیا، وہ ٹی ٹی پی کا سرگرم رکن تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اشرف اللہ ٹارگٹ کلنگ، سیکیورٹی فورسز پر حملوں، اور بھتہ خوری جیسے جرائم میں ملوث تھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *