Categories
Breaking news

شلپا شیٹھی اور راج کندرا کے خلاف دھوکا دہی کے الزام میں مقدمہ درج

معروف بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا ایک بار بھر مشکل میں پڑ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ممبئی پولیس اسٹیشن میں اداکارہ شلپا شیٹھی، ان کے شوہر راج کندرا اور دوسرے چند افراد کے خلاف 1.51 کروڑ بھارتی روپے کی دھوکا دہی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، شکایت کنندہ نے دعویٰ کیا کہ کاشف خان، شلپا شیٹھی، راج کندرا، اور دیگر نے اس سے رابطہ کیا اور اسے منافع کے وعدے کے ساتھ فٹنس پروگرام میں رقم لگانے کے لیے راضی کیا، لیکن جو ہوا وہ اس کے برعکس تھا اور نتیجتاً اسے دھمکیاں دی گئیں۔شکایت کنندہ نے ٹی وی چینل کے ایم ڈی کاشف خان پر معاہدے کی خلاف ورزی اور دھوکا دہی کا الزام لگایا ہے۔
تاہم ابھی تک کاشف خان، شلپا شیٹھی، راج کندرا، اور دیگر میں سے کسی نے بھی اس حوالے سے کوئی وضاحت پیش نہیں کی۔ دوسری جانب راج کندرا پہلے ہی پورنوگرافی کیس میں دو ماہ قید میں رہ چکے ہیں اور فی الحال ضمانت پر باہر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.