Categories
Breaking news

شعیب اختر کا پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

Advertisement
Advertisement

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اور تجزیہ کار شعیب اختر نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر میچ سے متعلق حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میچ کو ناخن چبانے والا بنا ہی دیا، پھر بھی اچھی جیت تھی،دونوں ٹیموں نے اچھا کھیلا۔شعیب اختر کے میچ سے متعلق تبصرے کو ان کے اکاؤنٹ پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقا کو 3 وکٹ سے شکست دے دی تھی۔ میچ میں بابر اعظم نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 103 جبکہ امام الحق نے 70 رنز بنائے تھے۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے 4 اور تیسرا 7 اپریل کو شیڈول ہے۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *