Categories
Breaking news

شعیب اختر بھی ہانیہ کیلئے بول پڑے؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے مداحوں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ کیا وہ بھی ڈھکے چُھپے الفاظ میں ہانیہ عامر کا ساتھ دینے میدان میں آگئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شعیب اختر نے لکھا کہ ’اس دُنیا میں کافی اہم چیزیں بھی ہو رہی ہیں۔‘شعیب اختر نے لکھا کہ ’بھائیوں، بہنوں، بچوں اور انفلوئنسروں، آپ سب ان پر بھی بات کر لیں۔‘سابق کرکٹر کا یہ ٹوئٹ دیکھنے کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے یہ پیغام ڈھکے چُھپے الفاظ میں اداکارہ ہانیہ عامر کا ساتھ دینے کے لیے جاری کیا ہے۔تاہم شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹ میں کہیں بھی اداکارہ ہانیہ عامر کا نام استعمال نہیں کیا ہے، اسی لیے سوشل میڈیا صارفین کشمکش میں مبتلا ہیں کہ اُنہوں نے یہ ٹوئٹ کس کے لیے کیا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ہانیہ عامر نے گلوکار و اداکار عاشر وجاہت کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس پر سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ہانیہ عامر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے بھائی کو ایسے سنبھالا جاتا ہے کہ جب وہ 101 بخار میں تپ رہا ہو۔ویڈیو میں ہانیہ عامر عاشر وجاہت کے ساتھ تھیں اور وہ بیڈ پر کمبل اوڑھے لیٹے ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *