Categories
Breaking news

شریف خاندان کے 14 افراد ، 2 نوکرانیاں اور عمران خان کے قریبی ساتھی سمیت کون کون لوگ شہباز شریف کے ساتھ سعودی عرب جائیں گے؟

شریف خاندان کے 14 افراد ، 2 نوکرانیاں اور عمران خان کے قریبی ساتھی سمیت کون کون لوگ شہباز شریف کے ساتھ سعودی عرب جائیں گے؟

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ سعودی عرب کے دورے پر جانے والے افراد کی فہرست سامنے آگئی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم کے ساتھ 74 افراد کا وفد 28 سے 30 اپریل تک سعودی عرب کا دورہ کرے گا ۔ اس وفد میں اتحادی جماعتوں کے سربراہان، ذاتی سٹاف اور شریف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کو وفد کی فہرست بھجوا دی گئی ہے اور انتظامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔

سامنے آنے والی فہرست کے مطابق شہباز شریف کے ساتھ مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری، محمود اچکزئی اور محسن داوڑ سمیت اتحادی جماعتوں کے 16 سربراہان و ایم این ایز سعودی عرب جائیں گے۔ دفتر خارجہ کے دو افسران، وزیر اعظم کے پرسنل سٹاف کے چار ارکان اور سیکیورٹی سٹاف کا ایک رکن بھی سعودی عرب کے دورے پر جائے گا۔اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و امور مشرقِ وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی کا نام بھی وفد میں شامل ہے۔

دعا زہرہ مل گئی ، کس نوجوان سے نکاح کیا ہے ؟ پولیس نے نام کی تصدیق کر دی

حمزہ شہباز، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سمیت شریف خاندان کے 10 افراد اسلام آباد سے جدہ پہنچیں گے، ان میں حمزہ شہباز کی گھریلو ملازمہ بھی شامل ہیں۔ سلیمان شہباز کا خاندان اور ان کی نوکرانی سمیت چار افراد دوحہ سے جدہ پہنچیں گے جب کہ لندن سے حسین نواز اور ان کی اہلیہ سعودی عرب جائیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں ان کے ساتھ عمرے کے لئے جانے والے افراد کی لسٹ۔۔۔ بلاول بھٹو کا نام شامل لیکن وزیرخارجہ برائے مملکت حنا ربانی کھر کا نام نہیں۔ pic.twitter.com/WU7E785qPO

کراچی پولیس نے لا پتہ لڑکی دعا زہرہ کا سراغ لگا لیا

— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) April 25, 2022

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.