سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دعویٰ کیا ہےکہ شریف خاندان نے کیسز ختم کرنےپر کام شروع کر دیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تفتیش کرنے والے ایف آئی اے کے افسر ہٹا دیے گئے، پراسیکیوٹر کو عدالت آنے سے روک دیا گیا، خطرہ ہے کہ اب کیسز کے ریکارڈ غائب کیے جائیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو شریف خاندان مجھے دھمکیاں دیتا تھا، آج ان کے کیسز کا وائٹ پیپر قوم کے سامنے لانا چاہتا ہوں، ہمارے دور میں ان پر صرف ایک کیس 16 ارب کا ایف آئی اے کا تھا۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایک دوسرے سے مک مکا کر کے کیسز ختم کیے، اب قوم سے دوسرا بڑا ظلم ہونے جا رہا ہے، یہ اب اپنے سارے کرپشن کے کیسز ختم کریں گے، انہیں ملک کی فکر نہیں ہے، ان کو اپنے کرپشن کیسز کی فکر ہے، ان کی بدقسمتی ہوئی کہ پاناما پیپرز کا انکشاف ہو گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاناما پیپرز میں پتہ چلا کہ لندن کے سب سے مہنگے علاقے میں ان کے 4 اپارٹمنٹس ہیں، انہیں مجبوری میں ماننا پڑا کہ اپارٹمنٹس ان کے ہیں، نواز شریف کو سزا ہو چکی ہے، ڈیڑھ ارب جرمانہ ہوا ہے، مریم نواز کو بھی سزا ہو چکی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حسن نواز اور حسین نواز ان کے دور میں ہی ملک سے فرار ہوئے، نواز شریف کے بیٹے کی ون ہائیڈ پارک میں 9 ارب کی پراپرٹی ہے، یہ خاندان 30 سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے، انہوں نے اپنے نوکروں کے نام پر پیسہ لیا اور ملک سے باہر بھیج دیا۔
عمران خان نے کہا کہ ان کے سارے کیسز 2008ء سے 2018ء کے دور کے ہیں، شوگر کمیشن میں شہباز شریف کے خلاف 9 ارب کی انکوائری چل رہی ہے، ان پر توشہ خانے کے کیس بھی ہیں، انہوں نے میرے خلاف توشہ خانے کے حوالے سے بڑا شور مچایا، آصف زرداری نے توشہ خانے سے 3 بلٹ پروف گاڑیاں لیں۔
انہوں نے کہا کہ فرح خان پر انہوں نے بالکل غلط کیس کیا ہے، وہ عرصے سے ریئل اسٹیٹ کا کام کرتی ہے، فرح خان بالکل بے قصور ہے، کہا گیا کہ فرح خان کی دولت میں 3 سال میں بہت اضافہ ہوا، ریئل اسٹیٹ میں پچھلے 3 سال میں ویسے ہی بہت پیسہ آیا ہے، انہوں نے جمائما پر ٹائلوں کا کیس بنایا تھا، بشریٰ بیگم کا تو کوئی بینک اکاؤنٹ ہی نہیں، اس سب کا مقصد مجھ پر اٹیک کرانا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
سابق وزیراعظم عمران خان کےخلاف پرچہ کٹ گیا
مسجد نبویؐ میں پیش آئے واقعے پر فیصل آباد میں تحریک انصاف کے چيئرمین عمران خان، شیخ رشید، فواد چوہدری، شہباز گِل، قاسم سوری، انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر سمیت ڈیڑھ سو افراد کے خلاف پرچہ کٹ گیا۔
-
پشاور زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے پشاور زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اوقاف ہال میں ہوگا
-
پاک چین دوستی پر حملہ ہوا ہے، راجہ پرویز اشرف
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی پرحملہ ہوا ہے، پاکستان دشمن کا تعاقب کرے گا
-
مسجد نبویؐ کا تقدس پامال کیا گیا، ہم سب شرمندہ ہیں، حافظ طاہر اشرفی
حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ مسجد نبویؐ کا تقدس پامال کیا گیا، ہم سب شرمندہ ہیں۔
-
آج شام پریس کانفرنس میں حقائق سے پردہ اٹھاؤں گا: عمر سرفراز چیمہ
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ وہ آج شام پریس کانفرنس میں حقائق سے پردہ اٹھائیں گے۔
-
حنا پرویز بٹ کا شہباز گل اور رحیق عباسی کیخلاف مقدمے کا فیصلہ
مسلم لیگ ن کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے شہباز گل اور رحیق عباسی کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے
-
عیدالفطر پر مری کیلئے خصوصی سیکیورٹی پلان تیار
عیدالفطر کے موقع پر مری کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا۔
-
گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری ایوانِ صدر کو دوبارہ موصول، گورنر شپ PPP کو ملنے کا امکان
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پنجاب کے گورنر عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری دوبارہ ایوانِ صدر کو بھجوا دی، جو ایوانِ صدر کو موصول ہو گئی ہے۔
-
یوم مئی محنت کشوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے، رضا ربانی
سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ یوم مئی محنت کشوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے
-
سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کے میڈیا سینٹر پر چھاپہ
قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کے میڈیا سینٹر پر چھاپہ مارا ہے۔
-
حمزہ شہباز اہم اجلاسوں کی صدارت کیلئے بہاولپور روانہ
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بہاولپور روانہ ہو گئے ہیں جہاں پر وہ اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے
-
مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، محمود خان
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ مزدوروں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے مؤثر قوانین سازی کر رہے ہیں
-
صدر کی خاتون کو ہراساں کرنیوالے ڈاکٹر کو برطرف کرنے کی ہدایت
صدر مملکت عارف علوی نے خاتون کو ہراساں کرنے والے ڈاکٹر ہمایوں اقبال کو برطرف کرنے کی ہدایت کردی۔
-
حمزہ شہباز کا پنجاب میں ڈیزل کی قلت کا نوٹس
پنجاب کے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف بلا امتیاز ایکشن کا حکم دے دیا
-
حکومت کا عید کے 3 روز بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ
حکومت کی جانب سے عید الفطر کے 3 روز بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
-
عمران خان فتنہ ہیں، انہیں گرفتار کیا جائے گا: رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا سابق وزیرِ اعظم سے متعلق کہنا ہے کہ عمران خان فتنہ ہیں، انہیں بالکل گرفتار کیا جائے گا، یہ شخص نوجوان نسل کو گمراہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔