Categories
Breaking news

شرمیلا فاروقی نے 10 سالہ چیلنج پورا کرلیا

Advertisement
شرمیلا فاروقی نے شوہر کیساتھ 10 سالہ چیلنج کرلیا

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اپنے شوہر ہشّام ریاض شیخ کے ساتھ 10 سالہ چیلنج پورا کرلیا۔

مختلف سرگرمیوں سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرنے والی پی پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اس مرتبہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sharmila Faruqi (@sharmilafaruqi)

Table of Contents

x
Advertisement

دو تصاویر پر مبنی فوٹو کولاج میں شرمیلا فاروقی کے ہمراہ اُن کے شوہر بھی ہیں۔

مذکورہ فوٹو کولاج میں ایک تصویر دس سال پُرانی یعنی 2010 کی ہے جبکہ ایک تصویر رواں سال یعنی 2020 کی ہے۔

شرمیلا فاروقی نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ماضی اور حال، ہم نے بھی 10 سال والا چیلنج پورا کرلیا۔‘

شرمیلا فاروقی کا ’ہیلووین گیٹ اپ‘ سوشل میڈیا پر مقبول

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے مغربی تہوار ’ہیلووین‘ کے موقع پر بھوت کا روپ اپنالیا جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئیں۔

اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’یہ ہمیں کیا ہوگیا۔‘

Ten Year چیلنج کیا ہوتا ہے؟

اس چیلنج میں ہمیں حال کی تصویر کے ساتھ دل سال پُرانی تصویر شیئر کرنی ہوتی ہے جس سے دیکھ کر اندازہ لگایا جاتا ہے کہ آپ میں دس سال کے عرصے میں ظاہری طور پر کیا تبدیلی آئی ہے۔

شرمیلا فاروقی ماں بن گئیں ،بیٹے کا نام حسین رکھ دیا

رکن سندھ اسمبلی اور پیپلزپارٹی کی رہنماشرمیلا…

واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی کی شادی 2015 میں ہوئی تھی، شادی کی تقریب میں اس وقت کے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سمیت وفاقی اور صوبائی وزراء نے شرکت کی تھی۔

شرمیلا فاروقی کے ہاں سال 2018 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام ’حسین‘ ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *