Categories
Breaking news

شرح نمو میں بہتری اور نئی ملازمتوں سے متعلق شمشاداختر نےکیا کہا؟

شرح نمو میں بہتری اور نئی ملازمتوں سے متعلق شمشاداختر نےکیا کہا؟

سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ چھوٹے کاروباروں کی ترقی سے شرح نمو میں اضافہ اور ملازمتیں پیدا ہوتی ہیں۔

مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم سائزانٹرپرائز ڈے پرسابق گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹرشمشاد اخترنے ایک بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاروباروں کی ترقی سے شرح نمومیں اضافہ اور ملازمتیں پیدا ہوتی ہیں، ایس ایم ایز کو درپیش دشواریوں کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ضروری ہے۔

وزارت قانون کے دورازے سب کیلئے کھلے ہیں، فروغ نسیم

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ وزارت قانون کے دروازے سب کےلیے کھلے ہیں ۔

خاقان اور مفتاح رشوت مانگنے والے وزیر کا نام بتائیں، علی زیدی

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے رشوت طلب کرنے والے وزیرکا نام پوچھ لیا۔

سابق گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ کاراندازپاکستان چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کےلئے قرضہ فراہم کرتا ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ بینکوں، لیزنگ کمپنیوں اور دیگرمالیاتی اداروں کے ذریعے شراکت داری بھی مرتب کی جاتی ہے۔

شمشاد اختر نے یہ بھی کہا کہ کارانداز چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں میں بڑھوتری کےلئے سرمایہ فراہم کرتا ہے۔

سابق گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کارانداز نے ٹیکنالوجی، فوڈ پراسسنگ، طب اورٹرانسپورٹ کے شعبوں سرمایہ کاری کی ترغیب دی۔

اُن کا کہنا تھاکہ کارانداز پاکستان گرین فنانسنگ کے حوالے سے مواقع کی فراہمی کیلئے بھی اپنا دائرہ کار وسیع کررہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *