Categories
Breaking news

شرافت کو کمزوری سمجھا تو آپ کی بھول ہوگی، فواد چوہدری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے ہماری شرافت کو کمزوری سمجھا تو یہ آپ کی بھول ہوگی، پولیس کو دعوت دیتا ہوں ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتار کرے۔

لاہور میں عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بیٹھ گئی ہے اور یہ عمران خان کو گرفتار کر رہے ہیں۔

عمران کی گرفتاری کا خدشہ، PTI کارکنان زمان پارک پہنچ گئے

لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد رات گئے جمع ہوگئی

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنا پاکستان کے خلاف سازش ہے، اس طرح کی حرکتیں ملک کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

فواد چوہدری نے بتایا رات 2 بجے اطلاع آئی کہ پولیس کا عمران خان کو گرفتار کرنے کا ارادہ ہے، عمران خان پر نہ کوئی مقدمہ ہے، نہ کوئی ماحول ہے، پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے کی مذموم کوشش کر رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری شرافت کو کمزوری سمجھا تو یہ آپ کی بھول ہوگی، پورے پاکستان میں احتجاج ہوگا، تمام شہروں کو لاک ڈاؤن کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ عوام سے خوفزہ ہیں، یہی خوف انہیں رات کو سونے نہیں دے رہا، جو پیچھے سے کٹھ پتلیوں کو نچا رہے ہیں وہ ہوش کے ناخن لیں، فوری طور پر الیکشن کرانے کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *