
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئرمین اور مسلم لیگ نون کے رہنما میاں جاوید لطیف کہتے ہیں کہ شبلی فراز نے گزشتہ روز تسلیم کیا کہ چیئرمین نیب کو بلایا جانا چاہیئے، آج پتہ نہیں کیوں وہ نیا مؤقف اختیار کر رہے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اسٹینڈنگ کمیٹی میں چیئرمین نیب کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا، فرخ حبیب نے اختلافی نوٹ درج کرایا تو شبلی فراز نے بھی مؤقف تبدیل کر لیا۔
Table of Contents
x
Advertisement
انہوں نے کہا کہ ابھی تک قومی احتساب بیورو کی طرف سے وضاحت سامنے نہیں آئی کہ چیئرمین نیب آنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

براڈ شیٹ معاملہ، چیئرمین نیب کو طلب کرنے کا فیصلہ
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے براڈ شیٹ کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ہم چیئرمین نیب کی اسکروٹنی نہیں کرنا چاہ رہے تھے، ہم تو صرف عوام تک معلومات پہنچانے کے لیے آگاہی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
مسلم لیگ نون کے رہنما نے کہا کہ جس وقت براڈ شیٹ سے معاہدہ کیا گیا اس وقت شیخ عظمت سعید ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب تھے، کمپنی کی عمر صرف 3 سال تھی جب اتنا بڑا معاہدہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ عظمت سعید نواز شریف کے خلاف پاناما کیس کا فیصلہ سنانے والے جج تھے، وہ شوکت خانم کے بورڈ آف گورنرز کے ممبر بھی ہیں۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ عظمت سعید کو کمیٹی کا سربراہ بنانے اور دیگر کو اس کا ممبر بنانے کا جواز نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیے
- ملک کے شہریوں کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، جاوید لطیف
- وزیراعظم عوام کو کٹے اور مرغیاں دینے کی بجائے علیمہ باجی کی سلائی مشینیں دیں، جاوید لطیف
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کا پیسہ عوامی لیڈروں کی کردار کشی کے لیے استعمال ہو رہا ہے، اس کیس کو ہم ایسے نہیں جانے دیں گے۔
میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا ہے کہ نیب کے چیئرمین کو بلانا کمیٹی کے دائرہ اختیار میں ہے، ہم شہزاد اکبر کو بھی کمیٹی میں بلائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کا 5 سے 7 ارب روپیہ ڈوب گیا لیکن کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ہے، جمہوریت کے نام پر ایسے لوگ مسلط ہیں جنہیں پارلیمانی کمیٹیوں کے کام کا ہی پتہ نہیں ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
BRT روٹ پر رکشوں پر پاپندی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ پیش
پشاور ہائی کورٹ میں بی آر ٹی روٹ سے متصل سڑک پر رکشوں پر پاپندی کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران سیکریٹری ٹرانسپورٹ پیش ہوئے۔
-
بختاور بھٹو کی شادی کا باضابطہ اعلان ہوگیا
سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کا باضابطہ اعلان بلاول ہاؤس کی جانب سے کردیا گیا ہے۔
-
وزیراعلیٰ سندھ کو نیب سے کوئی سمن نہیں ملا ، مرتضیٰ وہاب
پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ ماضی کی مقامی حکومتوں نے کام نہیں کیا لیکن سندھ حکومت کراچی کو کلین اور گرین کرے گی۔
-
سندھ حکومت کا کراچی انسٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز NICVD کو دینے کا اعلان
سندھ حکومت نے کراچی انسٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) کو دینے کا اعلان کیا ہے۔
-
زین آفندی قتل، 4 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع
جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی ایسٹ کی عدالت نے سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی حسن علی آفندی کے پوتے زین علی آفندی کے قتل کے 4 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی۔
-
13 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 13 اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔
-
پیپلزپارٹی نے براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کو مسترد کردیا
پاکستان پیپلز پارٹی نے براڈ شیٹ کے معاملے کی تحقیقات کے لیے حکومت کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کی تشکیل کو مسترد کر دیا۔
-
حکومتِ بلوچستان کی 42 اعشاریہ 4 ارب کے ڈیموں کی منظوری
بلوچستان کے وزیرِخزانہ بلوچستان ظہوراحمد بلیدی کہتے ہیں کہ حکومتِ بلوچستان نے 42 اعشاریہ 4 ارب روپے کے ڈیم کے منصوبوں کی منظوری دے دی۔
-
قومی اسمبلی اجلاس بلانے پر احسن اقبال کی تنقید، نوید قمر کی تائید
مختصر نوٹس پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر مسلم لگ نون کے رہنما احسن اقبال نے تنقید کی ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر کی جانب سے تائید کی گئی ہے۔
-
کراچی: خاتون نے سابق شوہر کو جان سے مار دیا
کراچی کے علاقے قائدِ اعظم کالونی میں خاتون نے فائرنگ کر کے 45 سالہ سابق شوہر کوجان سے مار دیا۔
-
عمران صاحب قوم کو سیدھا بتائیں کہ آپکو این آر او چاہیے، مریم اورنگزیب
ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہا کہ عمران صاحب ہمت کرکے قوم کو سیدھا بتائیں کہ آپ کو این آر او چاہیے۔
-
کورس مزید کم نہیں کرسکتے، امتحانات ری شیڈول کرسکتے ہیں، سعید غنی
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ کورس کو مزید کم نہیں کرسکتے چاہے امتحانات کو ری شیڈول کیوں نہ کرنا پڑے۔
-
گوجرانوالہ، شوہر کے ہاتھوں قتل خاتون، 4 بچوں کی میتیں لینے کوئی نہ آیا
گوجرانوالہ میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون اور 4 بچوں کا پوسٹ مارٹم ہونے کے باوجود، مقتولین کی تدفین کا عمل شروع نہیں ہو سکا۔
-
چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے افغان بچہ لواحقین کے سپرد کر دیا
لاہور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے افغان بچہ لواحقین کے سپرد کر دیا۔
-
نون لیگ، PPP نے کرپشن کے ریکارڈ بنائے: میاں اسلم اقبال
وزیرِ صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے کرپشن کے ریکارڈ بنائے، ترقیاتی منصوبوں کے نام پر کی گئی لوٹ مار کو عوام ابھی بھولے نہیں۔
-
خواجہ آصف کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد
لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زیادہ اثاثوں کے کیس میں نیب کی جانب سے خواجہ آصف کے مزید 15 روز کے جسمانی ریمانڈ کی توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔