
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو پر لندن میں خیرات مانگنے کا الزام عائد کردیا۔
اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بےنظیر کا بیٹا لندن میں نواز شریف سے پنجاب کی دس نشستوں کی خیرات مانگنے گیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن عجلت میں ہے صرف پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ سن رہا ہے، پاکستان کے ہر ضلع میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے پُرامن احتجاج کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں ہماری حکومت کو برخاست کرنے کی سازش کی گئی۔
شاہ محمود نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ایک اور سازش ہو رہی ہے کہ عمران خان کو نااہل کیا جائے، سازش کی جارہی ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
ق لیگ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو قانونی نوٹس بھجوادیا
پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ق کے 2 ارکان محمد رضوان اور شجاعت نواز نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔
-
اسد قیصر کی 200 بھرتیوں، ترقیوں کے کیس میں نئی ہوشربا تفصیلات
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنوں میں ریوڑیاں بانٹنے کے نئے ریکارڈ قائم کردیے۔
-
فواد چوہدری کا الیکشن کمیشن سے منحرف پی ٹی آئی اراکین کو نا اہل کرنے کا مطالبہ
فواد چوہدری نے کہا کہ یہ نگراں حکومت ہے کوئی پالیسی فیصلہ نہیں لے سکتے، اگر یہ پالیسی فیصلہ لینے کی کوشیش کریں گے تو ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے۔
-
لاپتہ افراد کی واپسی ترجیح، چین سے نہیں بیٹھیں گے، اختر مینگل
بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی ) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ لاپتا افراد کی واپسی ہماری ترجیح تھی اور اب بھی ہے۔
-
پٹرول اور بجلی مہنگی ہوگی, پاکستان نے آئی ایم ایف کا مطالبہ مان لیا
پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مطالبات مان لیے، ملک میں پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوگا ، بجلی کی قیمت بھی بڑھائی جائے گی۔
-
سیالکوٹ: گندم کی فصل جلنے کا واقعہ، وزیراعظم کا متاثرہ کسانوں کی مالی امداد کا حکم
وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک ہے، مشکل وقت میں کسانوں کی بھرپور مدد کی جائے۔
-
امریکہ اور اسرائیل پاکستان کے دشمن اور ہمیں توڑنا چاہتے ہیں، مجلس وحدت مسلمین
مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ یہودیوں کو مقبوضہ فلسطین میں آباد کیا گیا۔ امریکہ اور اسرائیل پاکستان کے دشمن ہیں اور ہمیں توڑنا چاہتے ہیں۔
-
وزیر داخلہ راناثنا اللہ کا نام بدستور ای سی ایل پر ہے، سرکاری ذرائع
حکومت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ کا نام تاحال ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نہیں نکالا ہے۔
-
وثوق سے کہتا ہوں میرے خلاف مقدمے کے آرڈر وزیراعظم ہاؤس سے دیے گئے، رانا ثناءاللّٰہ
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جھوٹا الزام لگا کر حمزہ شہباز کو 22 ماہ جیل میں رکھا، مریم نواز کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، پابند سلاسل کیا گیا۔
-
سال 2022ء کا پہلا جزوی سورج گرہن کب ہوگا؟
سال 2022ء کا پہلا جزوی سورج گرہن 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیان شب ہوگا۔
-
فارن فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی متوقع فیصلے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے، شرجیل میمن
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے انتخاب کا کریڈٹ خود عمران خان لیتے رہے۔
-
میہڑ کے گاؤں نورپور میں بجلی کے تار گرنے کا واقعہ، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا
وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر حیدرآباد کو ریونیو اور پولیس کو فوری جائے وقوع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
-
پاکستانی وفد اور آئی ایم ایف مذاکرات کا اعلامیہ سامنے آگیا
پاکستانی وفد اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) حکام کے واشنگٹن میں ہوئے مذاکرات کا اعلامیہ سامنے آگیا ہے۔
-
پی ٹی آئی کا ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کا اعلان
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ملک بھر میں الیکشن کمیشن دفاتر کے سامنے احتجاج کرے گی۔
-
کراچی سے بڑی سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ کھلواڑ کیا، وسیم اختر
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی سے بڑی سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ کھلواڑ کیا ہے، ہم چاہتے تو 7 نشستیں اربوں روپے میں بیچ سکتے تھے۔