
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ نے اماراتی ہم منصب سے یو اے ای کے وزیر خزانہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
یو اے ای کے وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی سے وزیراعظم عمران خان کی صحتیابی سے متعلق استفسار کیا اور ان کی تندرستی کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
شاہ محمود قریشی کی اماراتی ہم منصب سے گفتگو میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کی نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا اور مختلف شعبہ جات میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق بھی کیا۔
اماراتی ہم منصب سے گفتگو پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور یو اےای کے درمیان روابط سے سفری سہولیات میں بہتری آئی ہے جسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ کا بین الاقوامی فورمز پر دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے دو طرفہ اعلیٰ سطح کے روابط کا تسلسل ناگزیر ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
اسلام آباد میں ریسٹورنٹ پورا ہفتہ کھولنے کا فیصلہ
اسلام آباد ہوٹل ایسوسی ایشن کےشروع ہونے والے احتجاج کے بعد ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ۔
-
گلگت میں گاڑی پر فائرنگ کے تمام 16 ملزم گرفتار
ایس ایس پی گلگت مرزا حسن کے مطابق دو روز قبل نلتر میں گاڑی پر فائرنگ کرکے چھ افراد کو قتل اور سات کو زخمی کرنے والے سولہ ملزمان کا تعلق غذر اور سکارکوئی گلگت سے ہے۔
-
پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم سربراہی اجلاس بلانے کی تجویز
پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس بلانے کی تجویز دے دی۔
-
لودھراں میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی
خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم نےنازیبا ویڈیو کےذریعے بلیک میل کیا۔
-
ارتھ آور: وزیراعظم آفس کی لائٹس ایک گھنٹے کے لیے بجھادی گئیں
ارتھ آور کے دوران سیکیورٹی نکتہ نظر سے اہم لائٹس جلتی رہیں گی۔
-
وفاقی کابنیہ میں رد و بدل کے لیے مشاورت
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت اطلاعات ایک بار پھر فواد چوہدری کو دیئے جانے سے متعلق مشاورت جاری ہے۔
-
کورونا کی شدت میں اضافہ تشویشناک ہے، محمود خان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی شدت میں اضافہ تشویشناک ہے۔
-
جیکب آباد میں اسکول کا گیٹ گرنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق
بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
-
کراچی ایسٹ پولیس کا ٹیکنالوجی کی مدد سے کیسز حل کرنے کا منفرد ریکارڈ
کراچی کے ضلع شرقی کی پولیس نے ڈیجیٹل انویسٹی گیشن میں شہر کے دیگر اضلاع کی نسبت بہترین ریکارڈ قائم کیا ہے۔
-
حکومت نے 31 ماہ میں 5 چیئرمین ایف بی آر، 6 آئی جی پنجاب، 4 چیف سیکریٹری بدلے
وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان سب سے خوش قسمت رہے جو سیاسی و مقتدر حلقوں کے دباؤ کے باوجود نہ صرف اپنے عہدے پر موجود ہیں بلکہ فیصلہ سازی میں ان کا کردار بھی نمایاں ہے ۔
-
پنجاب: 6 افسران کی ڈی جی پی آر کے عہدے پر ترقی
پنجاب حکومت نے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن ( ڈی جی پی آر) کے 6 افسران کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی۔
-
سندھ میں کورونا سے مزید 4 اموات، 252 نئے کیسز
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9424 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 252 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
-
پیپلز پارٹی کی سیاسی حکمت عملی سے اپوزیشن اتحاد فائدہ اٹھائے، حسن مرتضیٰ
پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم ) کو پی پی کی سیاسی حکمت سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیدیا۔
-
عمر ایوب کا کراچی کو گرمیوں میں مجموعی طور پر 1100میگاواٹ بجلی دینے کا اعلان
کراچی کے شہریوں کےلیے خوش خبری سامنے آگئی ،جامشورو سے کے ڈی اے 33 تک ٹرانسمیشن لائن مکمل ہوگئی۔
-
دادو: کتے کے کاٹنے سے 3 سال کا بچہ انتقال کرگیا،پولیس
ڈاکٹر اکبر کا کہنا ہے کہ بچے کو مزید 3 ویکسین اور لگائی جانی تھی، دوسری ویکسین 27 مارچ کو لگانا تھی، لیکن بچے کی موت ہوگئی۔
-
دارالامان معاشرے کی حقیقی تصویر پیش کر رہے ہیں، فردوس اعوان
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے دارالامانوں کو معاشرے کے حقیقی عکاس قرار دیدیا۔