Categories
Breaking news

شاہ محمود قریشی کا دورۂ اسپین ،دہری شہریت کے قانون پر اہم بات

شاہ محمود قریشی کا دورۂ اسپین ،دہری شہریت کے قانون پر اہم بات

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی میڈرڈ ،اسپین میں کانگریس کی فارن ریلیشنز کمیٹی کے اراکین سے ملاقات ہوئی ہے ،ہسپانوی کانگریس کے وفد کی قیادت مسٹر پاؤ میری کلوزےنے کی ، اسپین کی فارن ریلیشنز کمیٹی کے اراکین نے وزیر خارجہ کو اسپین آمد پر خوش آمدید کہا۔

دوران ملاقات پاکستان اور اسپین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خارجہ نے کہا کہ امید ہے پاکستان اور اسپین کے مابین دہری شہریت کے قانون کا کنٹریکٹ جلد کیا جائے گا۔

اراکین فارن ریلیشنز کمیٹی نے اسلام آباد میں پاکستان اور اسپین کے سفارتی تعلقات کے 70 سالہ جشن کو شایان شان طریقے سے منانے پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، اسپین کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا دورۂ اسپین ،دہری شہریت کے قانون پر اہم بات

ہسپانوی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ ٔ پاکستان سے دو طرفہ تعلقات وسعت پذیر ہوئے، پاکستان، اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، دونوں ممالک کے مابین تجارتی، اقتصادی، و باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

وزیر خارجہ نے سیاسی اور حکومتی سطح پر دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے پارلیمانی وفود کے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا اور کہاکہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہاکہ علاقائی سلامتی اور روابط کے فروغ کے لیے پرامن اور مستحکم افغانستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

شاہ محمود قریشی کا دورۂ اسپین ،دہری شہریت کے قانون پر اہم بات

پاکستان، عالمی برادری کے ساتھ مل کر افغانستان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور افغان عوام کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے کیوں کہ پاکستان نے افغانستان میں عدم استحکام کی بھاری قیمت چکائی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے افغانستان میں قیام امن کے میسر موقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی اشد ضرورت ہے۔

افغانستان میں عدم استحکام نہ صرف پاکستان اور خطے بلکہ سب کیلئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے، اگست کے بعد ہم نے افغانستان کے حوالے سے یکساں لائحہ عمل اپنانے کیلئے، 6 قریبی ہمسایہ ممالک پر مشتمل پلیٹ فارم قائم کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا دورۂ اسپین ،دہری شہریت کے قانون پر اہم بات

انہوں نے مزید بتایا کہ افغانستان کے قریبی ہمسایہ ممالک کا پہلا اجلاس پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد جبکہ دوسرا تہران میں منعقد ہوا۔

ہندوستان کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اٹھائے گئے، 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات نے، خطے کے امن کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے

وزیر خارجہ نے اسپین میں مقیم، ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو دو طرفہ تعلقات کے استحکام میں، مضبوط بندھن قرار دیتے ہوئے، کمیٹی کو پاکستانی نژاد شہریوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ مقامی قوانین کی وجہ سے اسپین میں مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کی شہریت ترک کرنا پڑتی ہے، توقع ہے کہ دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے اس مسئلے کا خوشگوار حل نکالا جائے گا اور اُمید کرتا ہوں کہ ہسپانوی طرف سے پاکستان اور اسپین کے مابین دہری شہریت کے قانون کا کنٹریکٹ جلد کیا جائے گا۔

شاہ محمود قریشی کا دورۂ اسپین ،دہری شہریت کے قانون پر اہم بات

وزیر خارجہ نے اسپین میں کانگریس کی فارن ریلیشنز کمیٹی کے اراکین کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی۔

اسپین میں کانگریس کی فارن ریلیشنز کمیٹی کے اراکین نے، افغانستان سے ہسپانوی شہریوں کے محفوظ انخلاء میں بھرپور معاونت کی فراہمی اور دورۂ پاکستان کی دعوت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *