Categories
Breaking news

شاہ محمود قریشی دورہ چین کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

Advertisement
Advertisement

شاہ محمود قریشیوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی چین کے دو روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

مطابق پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کے دوسرے دور کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مختصر دورے کے دوران چینی و پاکستانی ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات چیت بھی کی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو دورے کے اختتام پر چین میں پاکستانی سفیر معین الحق اور چین کی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے رخصت کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چین میں قیام کے دوران اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی و علاقائی تعاون اور پاک چین اقتصادی راہداری پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *