عدم اعتماد سے پہلے حکومت کو شدید دھچکا لگا ہے، حکومتی اتحادی جموری وطن پارٹی نے حکومت کا ساتھ چھوڑ دیا، وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے بلوچستان شاہ زین بگٹی نے حکومت سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپوزیشن کا ساتھ دینےکا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکنِ قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے ملاقات کے موقع پر یہ اعلان کیا۔
ملاقات کے دوران ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکانِ قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔
بلاول بھٹو نے کیا کہا؟
Table of Contents
ق لیگ کا اسلام آباد میں رابطوں، ملاقاتوں کا محاذ سنبھالنے کا فیصلہ
عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر ق لیگ نے اسلام آباد میں رابطوں اور ملاقاتوں کا محاذ سنبھالنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سرپرائز دینے کا وقت گزر چکا، وزیرِ اعظم عمران خان اکثریت کھو چکے، سرپرائز کے شوشے چھوڑنے اور پراپیگنڈا کرنے سے اب کچھ نہیں ہو گا، عوام آج پارلیمان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک مشکلات میں گھرا ہوا ہے، وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی حکومت کا اپوزیشن کے ساتھ رویہ سب کے سامنے ہے، شاہ زین بگٹی کا فیصلہ بہت بہادری کا ہے، عمران خان نے جیسے عوام کو دھوکا دیا ویسے ہی اتحادیوں کو بھی استعمال کیا، حقیقی عوامی نمائندوں کے سامنے آنے تک ہم اصل مسائل سے نہیں نکل سکیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوام ہم سب کی طرف دیکھ رہے ہیں، بلوچستان کے ایشوز بہت پیچیدہ ہیں، ہم جمہوری وطن پارٹی اور شاہ زین بگٹی کے شکر گزار ہیں، بلوچستان کے مسائل بہت پیچیدہ ہیں، تاریخ میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا، اگر پاکستان کو بچانا ہے تو ہمیں اپنے ہی عوام کے ساتھ انصاف کرنا پڑے گا۔
’’بگٹی صاحب اپنی زبان پر قائم رہنے والے ہیں‘‘
ان کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بعد صاف شفاف انتخابات ہونے چاہئیں، عوام عمران خان کی اصلیت پہچان چکے ہیں، بگٹی صاحب اپنی زبان پر قائم رہنے والے ہیں، اتحادیوں سے بات چیت جاری ہے، وہ اپنا فیصلہ کر چکے، ان پر منحصر ہے کہ کب ملک و قوم کو اپنا فیصلہ سناتے ہیں۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ سرپرائز کے اعلان میں بہت دیر ہو چکی، اب دھمکانے، دبانے کی کوشش نہیں چلے گی، حکومت نے اپنے اتحادیوں سے بہت وعدے کیے مگر ان پر عمل درآمد نہیں کیا، جمہوری وطن پارٹی کا فیصلہ دلیرانہ ہے، ہم سب نے مل کر آگے چلنا ہے۔
’’بلوچستان کو حق نہیں دیا تو ملک کا نقصان ہوگا‘‘
انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کو مل کر آگے بڑھنا ہو گا، بلوچستان کے عوام کو دکھانا ہو گا کہ آپ ان کے لیے کچھ کر سکتے ہو یا نہیں، اگر بلوچستان کے لوگوں کو ان کا حق نہیں دیا جائے گا تو ملک کا نقصان ہو گا، انتخابی اصلاحات کے بعد صاف شفاف انتخابات ہونے چاہئیں۔
شاہ زین کا کابینہ سے مستعفی ہونے کا اعلان
شیخ رشید کی بلاول بھٹو زرداری کو آخری وارننگ
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو آخری وارننگ دے دی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی نے اعلان کیا کہ وفاقی حکومت کی کابینہ سے استعفیٰ دیتے ہیں، پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑے ہیں، بلوچستان کے مسائل کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، وزیرِ اعظم عمران خان بہتر بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے کس علاقے پر توجہ دی، ہم نے اپنی ذمے داری پوری کی، اپنا کام ایمانداری سے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں مینڈیٹ ملا تھا کہ حالات بہتر کریں، امن بحال کریں، مگر حکومت اپنی طرف سے کچھ ڈیلیور نہ کر سکی، ایک ہفتے پہلے بھی حکومت کو اس حوالے سے بتایا، بلوچستان میں 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد مہاجرین ہیں، یہ مہاجرین 2005ء سے لے کر آج تک بے یار و مدد گار ہیں۔
’’ہم سے کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے‘‘
شاہ زین بگٹی نے کہا کہ پی ڈی ایم میں حقیقی اور پرانی جماعتیں ہیں، حکمرانوں کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف جو زبان استعمال کی جا رہی ہے یہ زیب نہیں دیتی، ہم سے کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے، بلوچستان کے عوام کا ہم پر اعتماد ہے، جسے ٹھیس پہنچی ہے، ان ساڑھے 3 سال میں بلوچستان میں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔
قومی خبریں سے مزید
-
فواد چوہدری شاہ زین کی حکومت میں واپسی کیلئے پرامید
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شاہ زین بگٹی کل واپس آجائیں گے، 12لوگوں نے پریس کانفرننس کی ان میں سے 4 نے واپسی کا راستہ اختیار کرلیا ہے
-
تمہارے جلسوں اور دھمکیوں سے کسی کو کوئی خوف نہیں ہے، رانا ثنا اللّٰہ
مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ تمہارے جلسوں اور دھمکیوں سے کسی کو کوئی خوف نہیں ہے، آئین واضح ہے کہ اگر کوئی عمل ہوگا تو کیا کارروائی کی جاسکتی ہے
-
شیخ رشید ملک کے وزیر داخلہ ہیں یا گلی کے غنڈے، شازیہ مری
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ شیخ رشید ملک کے وزیر داخلہ ہیں یا گلی کے غنڈے، سب کو پتا ہے یہ کتنے بڑے طرم خان ہیں
-
آج اسلام آباد میں نئی تاریخ رقم ہوگی، عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئی تاریخ رقم ہوگی
-
اسلام آباد: JUI کو دوسرا شوکاز نوٹس جاری
اسلام آباد کی انتظامیہ نے این او سی کی شرائط کے خلاف جانے پر جے یو آئی ف کو دوسرا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
-
اسلام آباد میں PTI کا پنڈال سج گیا
سیاسی پاور شو کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکمراں جماعت (پی ٹی آئی) کا پنڈال سج گیا۔
-
عمران غریب مکاؤ پروگرام کے جشن کیلئے جلسہ کر رہے ہیں: جاوید لطیف
میاں جاوید لطیف کا کہنا ہےکہ عمران خان اپنے دور کے 4 سالہ غریب مکاؤ پروگرام کا جشن منانے کے لیے جلسہ کر رہے ہیں۔
-
کراچی: پارہ 40 ڈگری جانے کی پیشگوئی ، لوگ ساحل پر پہنچ گئے
محکمۂ موسمیات نے کراچی میں پارہ 40 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کر دی شہری ہیٹ ویو کا مقابلہ کرنے ساحل پر جا پہنچے۔
-
تمام میڈیا پریڈ گراؤنڈ میں کوریج کیلئے موجود ہے، فواد چوہدری
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کا تمام میڈیا پریڈ گراؤنڈ میں کوریج کیلئے موجود ہے، بین الاقوامی میڈیا کے 43 سے زیادہ نمائندے پریڈ گراؤنڈ جلسے کی کوریج کیلئے موجود ہونگے۔
-
ملک بھر سے عوام کا سمندر اسلام آباد امڈ رہا ہے، حسان خاور
پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے عوام کا سمندر اسلام آباد امڈ رہا ہے
-
شیخ رشید کی کیا حیثیت کہ بلاول کو وارننگ دے: ناصر شاہ
صوبائی وزیر سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی کیا حیثیت کہ بلاول کو وارننگ دے۔
-
بلاول بھٹو سے شاہ زین بگٹی کی ملاقات
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی ہے۔
-
کراچی، جائے نمازوں میں جذب منشیات برآمد
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا کہنا ہے کہ کوریئر کمپنی کے ذریعےآسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 7 کلو آئس برآمد کی گئی ہے، برآمد شدہ آئس 3 جائے نمازوں میں جذب کی گئی تھی
-
شیخ رشید کی بلاول بھٹو زرداری کو آخری وارننگ
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو آخری وارننگ دے دی۔
-
شہباز شریف نے عوام کو نواز شریف کا اہم پیغام دیدیا
شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو قائدِ ن لیگ نواز شریف کا ایک اہم پیغام دینا چاہتا ہوں۔
-
زرداری پاپڑ، فالودہ والے کو، شہباز چپڑاسی کو بچانا چاہتے ہیں: فرخ حبیب
فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری پاپڑ والے اور فالودہ والے کو جبکہ شہباز شریف چپڑاسی کو بچانا چاہتے ہیں۔