
وفاقی وزیر برائے اینٹی نارکوٹکس شاہ زین بگتی نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کی مثالیں دینے والوں نے حقیقی مدینہ کی بے حرمتی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز افطار کے وقت مسجد نبوی میں بدتمیزی کرنے والے پی ٹی آئی ورکروں کو نبی مکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے کھلے دل سے معاف کرتا ہوں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ تاہم مسجد نبوی کی توہین اللّٰہ تعالیٰ اور ان کے حبیب کا معاملہ ہے، بیشک اللّٰہ تعالیٰ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے۔
شاہ زین بگتی نے کہا عمران خان قوم کو غلط راستے پر لے جارہے ہیں، جس کا نتیجہ ملک و قوم کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر چیئرمین سی پیک اتھارٹی چوہدری سالک حسین، مسلم لیگ ن جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس، یوتھ ونگ مدینہ کے صدر ابو بکر چیمہ، معروف کاروباری خاصیت خالد چیمہ، رانا شوکت، سینئر صحافی طارق عزیز بھی موجود تھے۔
شاہ زین بگتی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی حرکت کا پاکستان بھر میں رد عمل آ سکتا تھا، جس کا پاکستان کسی صورت متحمل نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ شر پسند عناصر اقتدار چھن جانے کے بعد حواس باختہ ہو چکے ہیں اور وہ اقتدار کی ہوس میں پاکستان کی سلامتی کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔
اس موقع پر وفاقی وزیر چیئرمین سی پیک اتھارٹی چوہدری سالک حسین اور مسلم لیگ ن جاپان کے سینئر نائب صدر ملک محمد یونس نے مسجد نبوی کی توہین کرنے والے افراد کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
مسجد نبوی میں نازیبا الفاظ کا الزام، 5 پاکستانی شہری مدینہ منورہ میں گرفتار
مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے احاطے میں نازیبا الفاظ کے الزام میں 5 پاکستانی شہری گرفتار کرلیے گئے۔
-
عدلیہ کے خلاف مہم: اسلام آباد ہائی کورٹ نے اے آر وائی کے بیورو چیف کو طلب کرلیا
عدالت نے ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور سابق صدر پی ایف یو جے کو عدالتی معاون مقرر کردیا۔
-
جھوٹ، بہتان پر مبنی عمران ازم جیسے فتنے کو روکنا ہوگا، سینیٹر ساجد میر
جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ جھوٹ اور بہتان پر مبنی عمران ازم جیسے فتنے کو روکنا ہوگا۔
-
لاہور ہائی کورٹ کا حمزہ شہباز سے بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف لینے کا حکم
جسٹس جواد حسن نےحمزہ شہباز کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
-
سندھ حکومت کی قانونی رائے طلبی پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا جواب
سندھ حکومت کی جانب سے مانگی گئی قانونی رائے پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے جواب دے دیا۔
-
عید کا چاند کس دن نظر آسکتا ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے چاند کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا ہے۔
-
پاکستان ہاکی ٹیم کو بیلجیم نے 1-5 سے ہرادیا
دورہ یورپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو بیلجیم نے 1کے مقابلے میں 5 گول سے ہرا دیا،قومی ٹیم اتوار کو اسپین روانہ ہو گی۔
-
عمران نے سابق مشیر صاحبزادہ جہانگیر کو سیاسی نعرے بازی کے لیے بھیجا، ذیشان ملک
ذیشان ملک نے کہا کہ صاحب زادہ جہانگیر مدینہ منورہ میں موجود تھے، انہوں نے مدینہ روانگی کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
-
مسجد نیوی کی توہین نامنظور، پی پی کا کل سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان
پیپلز پارٹی سندھ نے کل ہفتے کو مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین نامنظور کے عنوان سے سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔
-
مسجد نبوی میں نعرے بازی انتہائی مذموم فعل ہے،بیرسٹر سیف
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ مسجد نبوی میں نعرے بازی انتہائی مذموم فعل ہے، واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
-
لاہور: اے این ایف کی کارروائیاں، منشیات برآمد، ملزمان گرفتار
اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے ادارے کی انٹیلیجنس کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی۔برآمد کرکے 2 ملزمان گرفتار کرلئے۔
-
ایچ آر سی پی کی انسانی حقوق کے حوالے سے سالانہ رپورٹ جاری
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے انسانی حقوق کے حوالے سے سالانہ رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں 2021 میں آزادی اظہار رائے کی حالت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
-
مسجد نبویؐ واقعے پر شیخ رشید کا موقف سامنے آگیا
شیخ رشید نے کہا کہ چور وزیراعظم جہاں جائے گا، پاکستانیوں کی نفرت کا سامنا کرنا پڑے گا، پاکستانیوں کو موجودہ حکمرانوں سے شدید قسم کی نفرت ہے۔
-
عمران خان کو ان واقعات پر سوچنا چاہیے اور آگے آنا چاہیے، طاہر اشرفی
علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ پندرہ 16 ماہ عمران خان کا نمایندہ خصوصی رہا ہوں۔
-
مسجد نبوی کی بے حرمتی ایک افسوسناک واقعہ ہے، خواجہ سعد رفیق
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے خلاف کوئی کیس ثابت نہیں ہوسکا، شیخ رشید نے دھاندلی سےاپنے بھتیجے کو ایم این اے بنوایا، رانا ثناءاللّٰہ ٹھیک کہتے تھے،یہ پنڈی کا شیطان ہے، آج میں بھی کہتا ہوں کہ یہ پنڈی کا شیطان ہے۔