بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اس وقت کہاں ہے اس حوالے سے انھوں نے خود ہی سوشل میڈیا پر بتادیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی بیٹی کافی فعال دکھائی دیتی ہیں۔وہ اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح خوب پسند بھی کرتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وہ اس وقت دوبارہ امریکا پہنچ گئی ہیں جس کے حوالے سے انھوں نے سوشل میڈیا پر بتایاسہانا خان فوٹوز اینڈیو ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لائبریری کی تصویر شیئر کی۔ واضح رہے کہ سہانا خان تعلیم کے سلسلے میں امریکی شہر نیو یارک میں موجود ہیں۔رواں برس عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث انھوں نے اس سال اپنا زیادہ تر وقت نیو یارک میں گزارا۔
