Categories
Breaking news

شاہ رخ خان کا جعلی ہمشکل پکڑا گیا

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ایک ہم شکل کی جعلی تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔سوشل میڈیا پر زیرگردش تصویر کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا تھا کہ تصویر میں موجود کشمیری نوجوان شاہ رخ خان کشمیری لڑکا ہے جو ہو بہو شاہ رخ خان سے مشابہت رکھتا ہے۔لیکن جب تصویر کو غور سے دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ یہ تصویر ’فیس ایپ‘ کی مدد سے بنائی گئی ہے جس میں نوجوان نے خود کو کم عمر کر کے دکھایا ہے۔فیس ایپ ایڈیٹنگ ٹول ہے ، ایپ کا فوٹو ایڈیٹر نوجوانوں میں بہت مقبول ہے۔ اس کی مدد سے عمر، بالوں اور تصویر کا پس منظر تک تبدیل کیا جا سکتا ہے۔فیس ایپ کسی کی ظاہری شکل کو ڈیجیٹل طور پر تبدیل کرنے کے لیے یہ وسیع پیمانے پر استعمال ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کئے جا رہے ہیں۔بعض صارفین نے گردش کردہ تصویر کو جعلی قرار دیا ہے تو کچھ مان گئے ہیں کہ واقعی یہ ایک شاہ رخ کا ہمشکل لڑکا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *