Categories
Breaking news

شاہ رخ خان نے امریکا میں بھی کرکٹ ٹیم خرید لی

بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان نے امریکا میں ایک نئی کرکٹ لیگ میں لاس اینجلس کی فرنچائز خرید لی ہے اور انہوں نے اس کا نام لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز رکھا ہے۔ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے کہا کہ کچھ وقت سے نائٹ رائیڈرز فرنچائز کو عالمی سطح پر بڑھانے کا موقع تلاش کر رہا تھا اسی کوشش میں وہ امریکا میں شروع ہونے والی ٹی 20 لیگ کے منعقدین کے ساتھ رابطے میں تھے۔کنگ خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جہاں پر کوئی بڑی کرکٹ لیگ ہوگی وہاں وہ سرمایہ کاری کرنے کے مواقع تلاش کریں گے۔اس نئی کرکٹ لیگ کو امریکا میں جلد ہی لانچ کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس لیگ میں 6 ٹیمیں سین فرانسیکو، واشنگٹن ڈی سی، شیکاگو، ڈلا، نیویارک اور لاس اینجلس شریک ہوں گی۔واضح رہے کہ آئی پی ایل اور کیریبین پریمئر لیگ (سی پی ایل)میں بھی شاہ رخ خان نے ٹیم خریدی ہوئی ہے۔ آئی پی ایل میں وہ کلکتہ نائٹ رائیڈرز جبکہ سی پی ایل میں ٹرینباگو نائٹ نائٹ رائیڈرز کے مالک ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *