
شاہزیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی کو ملیر جیل سے رہا کردیا گیا۔
سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا شاہزیب قتل کیس کے ملزمان کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے فریقین کےدرمیان صلح ہونے پر ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا۔
شاہزیب قتل کیس کے ملزمان کی بریت کا تفصیلی فیصلہ
سپریم کورٹ نے شاہزیب قتل کیس کے ملزمان کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
سپریم کورٹ میں شاہزیب قتل کیس کے ملزمان کی بریت کا 17 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے تحریر کیا۔
سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا ملزمان کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ فریقین کے درمیان صلح ہو چکی ہے، مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج تالپور سمیت دیگر ملزمان کو بری کیا جاتا ہے، ملزمان اگر کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو انہیں فوری طور پر جیل سے رہا کیا جائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ صلح کے بعد سزا ختم ہونے سے متعلق متعدد عدالتی فیصلے موجود ہیں، شاہزیب قتل کیس میں دہشتگردی کا کوئی عنصر نہیں، شاہزیب قتل کیس ذاتی رنجش کا نتیجہ تھا، ذاتی رنجش اور جھگڑے میں دہشت گردی کی دفعات نہیں لگائی جا سکتیں۔
فیصلے میں کہا گیا کہ شاہزیب قتل کیس انا پرستی کے نتیجے میں پیش آنے والا افسوسناک واقعہ تھا، سول سوسائٹی نے زور دیا کہ اس کیس کے ذریعے انا پرستی کی نفی اور آئندہ نسلوں کے لیے مثال بنانا چاہیے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ واضح رہے عدالت جذبات سے نہیں آئین کے مطابق فیصلے کرتی ہے، شاہ رخ جتوئی سمیت ملزمان کو بری کرنے کا مقصد قانون کے تحت بے قصور کو سزائے موت سے بچانا تھا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت دی گئی ملزمان کی سزا ختم کی جاتی ہے، شاہ رخ جتوئی اور شریک ملزمان اگر کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کیے جائیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے قائدین کو اہم تعیناتیوں پر اعتماد میں لیا
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر اور معاون خصوصی عطا تارڑ بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔
-
صدر تعیناتی کی سمری پر مجھ سے مشورہ کریں گے، عمران خان
عمران خان نے کہا کہ اہم تعیناتی کی سمری پر وہ مجھ سے مشورہ کریں گے۔
-
26 نومبر کو فیض آباد مکمل بند رہے گا، آئی جی اسلام آباد کا فیصلہ
فیض آباد بس اڈہ اور مارکیٹ بھی جلسے کے دوران بند ہوگا، آئی جے پی روڈ کو ٹریفک کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
-
اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات
ملاقات میں سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔
-
خیبر پختونخوا کے نئے گورنر حاجی غلام علی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
تقریب میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، اکرم درانی، غلام بلور نے شرکت کی۔
-
گیٹ پر فون کال سن کر اسحاق ڈار وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہوئے
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گاڑی رکوا کر کال سنی، ڈرائیور اور عملہ کو گاڑی سے باہر بھیج دیا۔
-
لانگ مارچ میں ممکنہ خطرات،وزارت داخلہ کا چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو مراسلہ
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیر آباد حملے میں ایک شخص کی جان بھی جاچکی ہے۔
-
مینار پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکرز سے دست درازی، 16 ملزمان پرفرد جرم عائد
ارسلان، عابد اور افتخار سمیت دیگر ملزمان نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔
-
عوامی اجتماعات میں خودکش یا بم حملہ بھی ہوسکتا ہے، وزارت داخلہ کا مراسلہ
وزارت داخلہ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی راولپنڈی میں عوامی اجتماع کو موخر کرے۔
-
سرکاری املاک و دستاویزات پر سیاستدانوں، پبلک آفس ہولڈرز کی تصاویر لگانے پر پابندی
فیصلے میں کہا گیا کہ سرکاری وسائل پر ذاتی تشہیر کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پاکستان کسی کی جاگیر نہیں جہاں عوام حکمرانوں کے سامنے جھک جائیں۔
-
عمران خان 26 نومبر کو بذریعہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی پہنچیں گے، ذرائع
پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو 25 نومبر تک راولپنڈی پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
-
سانحہ مشرقی پاکستان فوجی نہیں سیاسی ناکامی تھی، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ
جی ایچ کیو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ ہماری فوج مشرقی پاکستان میں بہت جرات مندی سے لڑی۔
-
طلبہ یونینز کی بحالی، سندھ حکومت نے 27 جامعات کے وائس چانسلرز کا اجلاس طلب کرلیا
اجلاس میں جامعات میں طلبہ یونینز کی بحالی کے فیصلے کے نفاذ کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔
-
کراچی: سستے آٹے کا ٹرک لوٹنے والے دو ڈاکو فائرنگ سے ہلاک
فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا، دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
-
پولیس اہلکار کا قتل: ملزم خرم نثار کے برادر نسبتی کا بیان سامنے آگیا
عامر قادر نے کہا کہ خرم نے مجھے کہا کے آج ہی ملک سے باہر جانا ہے، خرم کی پہلے بھی دشمنی تھی میں نے سمجھا وہی معاملہ ہوگا۔
-
سیاست میں فوج کی مداخلت غیر آئینی ہے، آرمی چیف
اس موقع پر آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری بھی دی۔